پسندیدہ بھابھی کیوں نہیں بولا؟ ثانیہ مرزا بابر اعظم سے ناراض

2baaabr%20sani.jpg


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنی پسندیدہ بھابی پر ثانیہ مرزا کا نام نہ لیا، اپنے علاوہ کسی اور کا نام سن کر ثانیہ مرزا ناراض ہو گئیں۔

قومی بلے باز شعیب ملک کے سوشل میڈیا شو پر کچھ عرصہ قبل پاکستانی کپتان مہمان بن کر آئے، جس میں پوچھے گئے کئی سوالوں میں سے ایک یہ بھی تھا کہ ان کی پسندیدہ بھابھی کون سی ہیں؟



شعیب ملک نے ان کو خبردار بھی کیا کہ سوچ سمجھ کر نام لینا ہے کیونکہ سب بھابھیاں دیکھ رہی ہیں۔ جس پر بابر اعظم نے کچھ دیر سوچنے کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ سیدہ خوش بخت کو اپنی پسندیدہ بھابھی کا خطاب دیا۔

اسی شو پر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو مدعو کیا اور ان سے پوچھا کہ ان کا پسندیدہ کھلاڑی کون ہے؟ جس پر ثانیہ نے بابراعظم کا نام لیا، لیکن شعیب ملک نے ان کو بابر کا جواب یاد دلایا کہ وہ ان کی پسندیدہ بھابھی نہیں ہیں۔



یہ سن کر ثانیہ مرزا نے کہا کہ وہ ہمارے ساتھ کھاتے پیتے ہیں، ہمارے ساتھ ہی رہتے ہیں اور جہاں پسند کی بات آئے وہاں کوئی اور ان کی پسندیدہ ہے، جس پر شعیب ملک نے کہا کہ بابر نے سچائی سے کام لیا۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ تبھی تو انہوں نے بابراعظم کو ہی اپنا پسندیدہ کھلاڑی کہا ہے۔