پسند کی شادی کی خاطر بہن نے بھائی کو قتل کروا ڈالا

pasandhahai.jpg

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں افسوسناک واقعہ: پسند کی شادی کیلئے بہن نے سگے بھائی کو مروادیا۔

کوٹ لکھپت کے علاقے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ بہن نے بے حسی کی انتہا کردی، من پسند لڑکے سے شادی کیلیے اپنے بھائی کا قتل کروادیا،پولیس قاتلا بہن کا سراغ لگالیا۔

پولیس کے مطابق بہن نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوٹرز کے ذریعے بھائی کو قتل کروایا۔

ملزمہ آسیہ ایم اے انگلش اور اپنے ماموں زاد وقاص سے شادی کرنا چاہتی تھی جب کہ مقتول بھائی عدنان بہن کی شادی کسی پڑھے لکھے نوجوان سے کرانا چاہتا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق عدنان کو مارنے کے لیے ملزمان سے 2 لاکھ 70 ہزار روپے دینے کی ڈیل ہوئی، ملزمہ آسیہ نے اٹلی میں مقیم وقاص کے ساتھ مل کر اپنے بھائی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

پولیس نے آسیہ کو 2 شوٹرز اور کزن سمیت گرفتار کرلیا جب کہ ملزم وقاص کو اٹلی سے گرفتار کرنے کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کروائے جائیں گے۔
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
پسند کی شادی کرنی تھی تو گھر سے بھاگ جاتی. قتل کروانے کی کیا ضرورت تھی؟ اصل کہانی شاید کچھ اور ہو