پسپائی یا مصلحت

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
عمران خان کے اس اعلان نے مجھ سمیت بہت سوں کو حیران کر دیا تھا کہ ہم موجودہ حکومت کو چھ دن کی مہلت دے رہے ہیں ..حیرانی اس بات پر تھی کہ حکومت خود سے جانے کے لئے تو آئی نہیں تھی تو مہلت دینے کا مطلب ..کیا عمران کی ڈیل ہو گئی ..یا ڈر گیا ..دل اور دماغ دونوں بات نہیں مانتے ..جس عمران کو قوم جانتی ہے نہ وہ ڈرتا ہے نہ جھکتا ہے ..

اس کے بعد بہت سی قیاس آرائیاں ..بیک ڈور رابطوں کی خبریں .یقین دہانیاں ..چلو دل کو تسلی ہوئی کہ منزل تو الیکشن ہی تھے ..دھرنے کے بغیر حاصل ہو جائیں تو اس سے اچھا کیا ہو
لیکن جب اگلے ہی دن حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھائی تو لگا کہ عمران کے ساتھ ہاتھ ہو گیا ہے

کوئی حکومت ایسے مشکل فیصلے نہیں لے سکتی تھی جس کا جانا ٹہر گیا ہو ..کس نے دھوکہ دیا ..شک اسٹبلشمنٹ پر ہی جاتا ہے ..کیونکہ اس ملک میں ان کی مرضی کے بغیر پتہ نہیں ہلتا ..پتہ بولے تو ان کی بغل بچے پارٹیاں

.سوچ یہ تھی کہ اگر واقعی ایسا کوئی مھائده ہوا ہے تو دو صورتیں ہونگی ..یا تو شہباز اس کا اعلان خود کرے گا ..جس کا امکان کم تھا اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر اس نے اپنے ارادے بھی ظاہر کر دیئے .دوسری صورت اسٹبلشمنٹ کی پارٹیاں حکومت چھوڑ جائیں گی

.ایک پارٹی بھی چھوڑ جائے تو حکومت دھڑام سے اپنے ہی بوجھ سے گر جائے گی ..لیکن یہ بھی نہ ہوا ..پھر ہوا کیا .عمران نے کل کہا کوئی ڈیل نہیں ہوئی ..عمران کا یقین ہے ..پھر وہ واپس کیوں گیا ..پسپائی کیوں اختیار کی .

اب سمجھ آتی ہے کہ یہ پسپائی تو نہیں تھی ..یہ مصلحت تھی ..جس طرح یہ فاشسٹ حکومت عوام پر ظلم ڈھا رہی تھی .یہ دیکھے بغیر کہ لوگوں کے بیچ خواتین ہی نہیں ، معصوم بچے بھی شامل تھے ..اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا تھا کہ بچوں پر بھی آنسو گیس پھینکی جائے .

عمران نے صحیح کہا اب تیاری کے ساتھ آئیں گے ..میرا اندازہ ہے اس دفعہ شاید فیملیز نہ آئیں ..آنا بھی نہیں چاہئے ..عمران شاید انہیں خود روکے .تاکہ پھر مردوں کے بیچ مقابلہ ہو ..اور کھل کر ہو .
 
Last edited by a moderator:

Meme

Minister (2k+ posts)
کیوں، کیا عمران کے اندر اتنی عقل نہیں تھی کہ تم حکومت گرانے جا رہے ہو، حکومت ظاہر ہے طاقت کا استعمال کرے گی تو عورتوں اور بچوں کو آنے سے روکے چہ جائیکہ انہیں دعوت دے۔
 
PakistanFIRST1

پسپائی​

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
عمران کا کمیونیکیشن سسٹم انتہای فضول ہے عدالت نے ایک پارک کا حکم دیا اور عمران کو بتایا گیا کہ ڈی چوک جاسکتے ہیں اسی بات پر توہین عدالت لگ سکتی تھی دوسرا جو اسلام آباد کا نقصان کیا گیا اس کے بعد گارنٹر بھی غصہ میں تھے
اسلام آباد میں درختوں اور پرندوں کے آشیانوں کو جلانے کا جو شرمناک فعل کیا گیا وہ وہاں کی تاریخ میں اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا اور جو بے چارے فائیر فائیٹر آگ بجھانے آے تھے ان پر پتھراو کیا گیا اور روک دیا گیا ۔
لگتا تھا اسلام آباد میں جنگلی جانوروں کا ریوڑ گھس آیا تھا ان کو پورے ملک میں روک دیا گیا تھا صرف ایک صوبہ بچا ہے جہاں ابھی تک جہلا کی حکومت ہے اربوں روپیہ اجاڑ کر پانچ ہزار بندہ لایا گیا جو اربوں کا نقصان کرکے چلا گیا
چلو مان لیا کہ فیمیلیز کی وجہ سے یہ پسپای اختیار کی گئی مگر پورے ملک سے پچیس لاکھ لوگ لانے تھے صرف پانچ سات ہزار لوگ کیوں نکلے ؟
پورے پنجاب سے کوی نہیں نکلا اور یہی صوبہ طاقت کا محور ہے؟
کیا یہ بات درست نہیں کہ بزدار نے پنجاب سے تحریک انصاف کا جو جنازہ نکالا ہے اب یہ پارٹی بائیس سال مزید کھجل خوار ہوگی؟
اور ہاں اگلے پانچ سال بھی عمران کی پارٹی نہیں آے گی یہ آپ کو میرا چیلنج تھا جو اب عوام کی طرف سے پزیرای نہ ہونے کی وجہ سے پورا ہوتا دکھای دے رہا ہے جلسوں کی فوٹو شاپس دیکھ دیکھ کر لوگ متاثر ہوجاتے تھے مگر اصل حقیقت تو لانگ مارچ کے دوران عمران کے ساتھ موجود لیڈرشپ کے چہروں سے عیاں تھی
 
thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Zayda chance tu yaheeh ha k Showbaz khud elan nahi karay ga.Parties back ho gi..Us waqt hallaat bohat khrab ho saktay they.Rana Sana k under cover deshat gardo ki waja se kisi bhi waqt golian chalni thi.khoun kharab hona tha.ISB m us waqt aurtain aur bachay bhi they.Kisi aik aurat ya bachay ki lash ki pic social medias par aa jati tu phir IK kiya.kisi ke hath m control nahi rehna tha..Is dafah agar IK ne ana howa tu sirf jawano ko sath le kar aya.50 hzar bhi bohat ho gein.
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
کیوں، کیا عمران کے اندر اتنی عقل نہیں تھی کہ تم حکومت گرانے جا رہے ہو، حکومت ظاہر ہے طاقت کا استعمال کرے گی تو عورتوں اور بچوں کو آنے سے روکے چہ جائیکہ انہیں دعوت دے۔
کیا عمران کی حکومت میں اپوزیشن نے جلسے دھرنے نہیں کئے ..کیا عمران نے انہیں کہیں بھی روکا ..احتجاج جمہوری معاشروں میں جمہور کا حق ہے ..کیا مارشل لاء لگا ہوا تھا ..ہاں دیکھا جائے تو مارشل لاء ہی تھا ..شہباز کا چہرہ تھا اور باجوہ کی حکومت
 
thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Main tu ye bhi kehta ho ke IK k log N Assembly main wapas ayain..TC Gov ka hissa banay..agar Bajwa election karwana chahta ha tu.Kiyo ke MQM.BAP..Q.league aik call ki mar hain GHQ ki...Agar Bajwa election nahi karwana chahta tu phir IK ko apni struggle jari rakhni chahay..Aur Jo log beech m aa rehay hain.wo peechay beth jaya.and see the game..
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
عمران کا کمیونیکیشن سسٹم انتہای فضول ہے عدالت نے ایک پارک کا حکم دیا اور عمران کو بتایا گیا کہ ڈی چوک جاسکتے ہیں اسی بات پر توہین عدالت لگ سکتی تھی دوسرا جو اسلام آباد کا نقصان کیا گیا اس کے بعد گارنٹر بھی غصہ میں تھے
اسلام آباد میں درختوں اور پرندوں کے آشیانوں کو جلانے کا جو شرمناک فعل کیا گیا وہ وہاں کی تاریخ میں اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا اور جو بے چارے فائیر فائیٹر آگ بجھانے آے تھے ان پر پتھراو کیا گیا اور روک دیا گیا ۔
لگتا تھا اسلام آباد میں جنگلی جانوروں کا ریوڑ گھس آیا تھا ان کو پورے ملک میں روک دیا گیا تھا صرف ایک صوبہ بچا ہے جہاں ابھی تک جہلا کی حکومت ہے اربوں روپیہ اجاڑ کر پانچ ہزار بندہ لایا گیا جو اربوں کا نقصان کرکے چلا گیا
چلو مان لیا کہ فیمیلیز کی وجہ سے یہ پسپای اختیار کی گئی مگر پورے ملک سے پچیس لاکھ لوگ لانے تھے صرف پانچ سات ہزار لوگ کیوں نکلے ؟
پورے پنجاب سے کوی نہیں نکلا اور یہی صوبہ طاقت کا محور ہے؟
کیا یہ بات درست نہیں کہ بزدار نے پنجاب سے تحریک انصاف کا جو جنازہ نکالا ہے اب یہ پارٹی بائیس سال مزید کھجل خوار ہوگی؟
اور ہاں اگلے پانچ سال بھی عمران کی پارٹی نہیں آے گی یہ آپ کو میرا چیلنج تھا جو اب عوام کی طرف سے پزیرای نہ ہونے کی وجہ سے پورا ہوتا دکھای دے رہا ہے جلسوں کی فوٹو شاپس دیکھ دیکھ کر لوگ متاثر ہوجاتے تھے مگر اصل حقیقت تو لانگ مارچ کے دوران عمران کے ساتھ موجود لیڈرشپ کے چہروں سے عیاں تھی
آپ کس دنیا میں رہتے ہیں ..شریف میڈیا دیکھنے کے علاوہ دوسروں کو بھی سن لیا کریں ..دیکھ لیا کریں ..کس نے درختوں کو آگ لگائی ..آنکھیں بند کر لینے سے حقیقت بدل نہیں جاتی ..کے پی کے میں عمران کی حکومت تھی ..وہاں سے نکل آئے ..کنٹینر ہٹا کر ..پنجاب مقبوضہ علاقہ ہے ..وہاں جو مارا ماری ہوئی ہے ..وہاں ان کو نکلنے کب دیا ..ایسے ہی شریف حکومت مقبول ہے تو فری ہینڈ دیتی جیسے عمران اپنی حکومت میں دیتا رہا
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Zayda chance tu yaheeh ha k Showbaz khud elan nahi karay ga.Parties back ho gi..Us waqt hallaat bohat khrab ho saktay they.Rana Sana k under cover deshat gardo ki waja se kisi bhi waqt golian chalni thi.khoun kharab hona tha.ISB m us waqt aurtain aur bachay bhi they.Kisi aik aurat ya bachay ki lash ki pic social medias par aa jati tu phir IK kiya.kisi ke hath m control nahi rehna tha..Is dafah agar IK ne ana howa tu sirf jawano ko sath le kar aya.50 hzar bhi bohat ho gein.

آپ کا تجزیہ بلکل درست ہے ..فوج آ چکی تھی ..اور مارنے کے لئے تیار
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Main tu ye bhi kehta ho ke IK k log N Assembly main wapas ayain..TC Gov ka hissa banay..agar Bajwa election karwana chahta ha tu.Kiyo ke MQM.BAP..Q.league aik call ki mar hain GHQ ki...Agar Bajwa election nahi karwana chahta tu phir IK ko apni struggle jari rakhni chahay..Aur Jo log beech m aa rehay hain.wo peechay beth jaya.and see the game..
مجھے نہیں لگتا باجوہ الیکشن کروانا چاہتا ہے ..باجوہ نے جو کیا ہے اس پر سیدھا سیدھا اس کا کورٹ مارشل بنتا ہے ..وہ کب چاہے گا کہ عمران آئے اور اسے لٹکا دے .
ویسے یہ کام میں ہنسی خوشی کرنے کو تیار ہوں
?
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
آپ کس دنیا میں رہتے ہیں ..شریف میڈیا دیکھنے کے علاوہ دوسروں کو بھی سن لیا کریں ..دیکھ لیا کریں ..کس نے درختوں کو آگ لگائی ..آنکھیں بند کر لینے سے حقیقت بدل نہیں جاتی ..کے پی کے میں عمران کی حکومت تھی ..وہاں سے نکل آئے ..کنٹینر ہٹا کر ..پنجاب مقبوضہ علاقہ ہے ..وہاں جو مارا ماری ہوئی ہے ..وہاں ان کو نکلنے کب دیا ..ایسے ہی شریف حکومت مقبول ہے تو فری ہینڈ دیتی جیسے عمران اپنی حکومت میں دیتا رہا
جو آپ خود کرتی ہیں یعنی عمران ریاض کا ولاگ اور اے آر وای دیکھ کر تجزیہ کردیا وہی الزام مجھ پر لگا رہی ہیں حالانکہ میں کوی نیوز چینل خاص کر جیو بالکل نہیں دیکھتا ہاں کوی ایک ٹاک شو اگر اس میں اچھے پوائینٹس ہوں تو دیکھ لیتا ہون جیسے شاہ زیب نے فرح گوگی کے خاوند کو آن لائین لے کر اس کی بیوی کی مبینہ کرپشن پر ایسا پکڑا تھا کہ وہ غصے میں چلانے لگا مثلا چار اکاونٹس میں سولہ ارب کی ٹرازیکشن کیسے ہوئیں اور اس کے چوبیس اکاونٹ کیوں ہیں مجھے بہت تجسس تھا کہ یہ عورت عمران حکومت جانے سے دو دن پہلے کیون فرار ہوی ہے لہذا وہ پتا چل گیا شہباز پر جو چارجز ہیں وہ فرح گوگی کی کرپشن سے کم ہیں لیکن اسے بھی جواب دینا پڑے گا
دراصل کرپشن اس وقت تک ختم نہیں ہوسکتی جب تک کہ ہم نیوٹرل ہو کر انصاف نہ کریں مگر آپ کا لیڈر نیوٹرل ہونے کو جانور کی پالیسی کہتا ہے
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
آپ کا تجزیہ بلکل درست ہے ..فوج آ چکی تھی ..اور مارنے کے لئے تیار
اس مین کوی بھی نئی بات نہیں فوج کو طلب کیا گیا تھا جیسے مولانا کا لانگ مارچ روکنے کیلئے یا لبیک کا پروٹیسٹ روکنے کیلئے عمران حکومت نے فوج کو طلب کیا تھا اس کو نئی ہائیپ مت دیں جو عمران نے دو دفعہ کیا وہی کیا گیا تھا اور فوج حفاظت کیلئے آی تھی کیونکہ وہاں ساری دنیا کی ایمبیسیاں ہیں
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
مجھے نہیں لگتا باجوہ الیکشن کروانا چاہتا ہے ..باجوہ نے جو کیا ہے اس پر سیدھا سیدھا اس کا کورٹ مارشل بنتا ہے ..وہ کب چاہے گا کہ عمران آئے اور اسے لٹکا دے .
ویسے یہ کام میں ہنسی خوشی کرنے کو تیار ہوں
?
آپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ عمران کو لانے والا بھی باجوہ تھا اب ایسی بھی کیا احسان فراموشی کہ اس کا کورٹ مارشل کروایا جاے ویسے بھی آرمی چیف کوی بھی آجاے وہ فوج کے ساتھ وفادار ہوگا نہ کہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ جس میں اکثریت لوٹوں کی ہو
اور باجوے کے بغیر آپ نے لانگ مارچ کی حیثیت بھی دیکھ لی ہوگی لہذا جلدی کیجئیے پرانی تنخواہ پر کام کرنے کی حامی بھر لیجیئیے باجوہ سرپرستی کر دے گا بہت مہربان شخصیت ہے
 
Meme

Minister (2k+ posts)
کیا عمران کی حکومت میں اپوزیشن نے جلسے دھرنے نہیں کئے ..کیا عمران نے انہیں کہیں بھی روکا ..احتجاج جمہوری معاشروں میں جمہور کا حق ہے ..کیا مارشل لاء لگا ہوا تھا ..ہاں دیکھا جائے تو مارشل لاء ہی تھا ..شہباز کا چہرہ تھا اور باجوہ کی حکومت
آپ نے جن دنوں فورم سے رخصت لی غالبا سیاست سی بھی توجہ ہٹا لی، عمران خان کی حکومت میں ہی ٹی ایل پی کے جلسے دھرنوں کو کچل دیا گیا تھا۔ انہوں نے دھرنا ختم نہیں کیا تھا لہذا بہت زیادہ فورس کا استعمال کیا گیا تھا۔ تو جب ریاستی رٹ کے نام پہ پی ٹی آئی حکومت دھرنا کچل سکتی ہے تو اسی بنا پر تحریک انصاف کا لانگ مارچ بھی کچلا جا سکتا ہے۔
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
جو آپ خود کرتی ہیں یعنی عمران ریاض کا ولاگ اور اے آر وای دیکھ کر تجزیہ کردیا وہی الزام مجھ پر لگا رہی ہیں حالانکہ میں کوی نیوز چینل خاص کر جیو بالکل نہیں دیکھتا ہاں کوی ایک ٹاک شو اگر اس میں اچھے پوائینٹس ہوں تو دیکھ لیتا ہون جیسے شاہ زیب نے فرح گوگی کے خاوند کو آن لائین لے کر اس کی بیوی کی مبینہ کرپشن پر ایسا پکڑا تھا کہ وہ غصے میں چلانے لگا مثلا چار اکاونٹس میں سولہ ارب کی ٹرازیکشن کیسے ہوئیں اور اس کے چوبیس اکاونٹ کیوں ہیں مجھے بہت تجسس تھا کہ یہ عورت عمران حکومت جانے سے دو دن پہلے کیون فرار ہوی ہے لہذا وہ پتا چل گیا شہباز پر جو چارجز ہیں وہ فرح گوگی کی کرپشن سے کم ہیں لیکن اسے بھی جواب دینا پڑے گا
دراصل کرپشن اس وقت تک ختم نہیں ہوسکتی جب تک کہ ہم نیوٹرل ہو کر انصاف نہ کریں مگر آپ کا لیڈر نیوٹرل ہونے کو جانور کی پالیسی کہتا ہے
میرے پاس کوئی ٹی وی نہیں ہے ..میں صرف ولاگ ہی نہیں دیکھتی .." مخالفوں " کے ٹویٹ بھی پڑھتی ہوں ..
جہاں تک فرح کا تعلق ہے ..اس کا عمران سے کیا لینا دینا ..اگر میں کوئی کرپشن کروں تو کیا اس کے لئے آپ کو مجرم ٹہرایا جا سکتا ہے ..فرح مجرم ہے ، تو اسے سزا ملنے چاہئے ..ہر حال میں ملنی چاہئے ..فرح کسی طور حکومت کا حصہ نہیں تھی ..
کرپشن کے لئے زیرو ٹولرنس