پشاور:سرکاری اسکول کےپرنسپل نےسولرسسٹم لگاکرکلاس رومز کو ایئرکنڈیشنڈ بنادیا

class-room-2-1664114267.jpg


پشاور کے ایک سرکاری اسکول کے پرنسپل نے طلباء کو ایئر کنڈیشنڈ کلاس رومز، سولر سسٹم،لنچ رکھنے کے لیے فریج، گرم کرنے کیلئے مائیکروویو اوون اور پنکھے جیسی سہولیات فراہم کرکے پرائیویٹ اسکولوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول گلبہار کے پرنسپل پرویز مروت نے ماڈل سکول بنانے کے لیے سرکاری فنڈز کا درست استعمال کر کے بڑے بڑے پرائیویٹ اسکولوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور طلبا کو تمام سٹیٹ آف دی آرٹ اسکولوں والی سہولیات فراہم کر دی ہیں۔

class-room-3-1664114594.jpg


پرنسپل پرویز مروت نے کہا صوبائی حکومت تمام سرکاری سکولوں کو بنیادی سہولیات فراہم کر رہی ہے لیکن اکثر سکولوں کے پرنسپل اور اساتذہ ان سہولیات پر فنڈز خرچ نہیں کرتے ہیں۔

student-class-room-1664114232.jpg


ان کا کہنا تھا کہ میرے اسکول گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول گلبہار کے طلبا کو پینٹ شرٹس اور ٹائی لگائے دیکھ کر کسی پرائیویٹ تعلیمی ادارے کا خیال آتا ہے سرکاری فنڈز کا بروقت اور درست استعمال کر کے سرکاری سکول کو بہترین بنایا جا سکتا ہے۔

solar-1664114297.jpg


اسکول کے انفرااسٹرکچر اور ان سہولیات سے مزین کلاس رومز کی جو تصاویر سامنے آئی ہیں ان میں کلاس روم میں اے لگا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ طلبا بھی انتائی نفیس انداز سے اُجلے یونیفارم کے ساتھ ٹائی لگائے بیٹھے دیکھے جا سکتے ہیں۔

جبکہ ایک تصویر میں طلبا مائیکروویو اوون میں کھانا گرم کر ہے ہیں اور چھت پر سولر پینلز کی بڑی تعداد بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
 
Last edited by a moderator:

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
فنڈز سب کو ملتے ہیں بس خرچ کرنے کا ہنر کسی کو نہیں آتی

آرمی اچھے طریقے سے خرچ کرتی ہے سویلین میں یہ پہلی مثال ہے
 

Geo

Senator (1k+ posts)
یہ کس قسم کا بندہ ہے جو کرپشن نہیں کر رہا
حکومت کو چاہئے کہ اس سے یہ عھدہ واپس لے کر کسی سمجھدار شخص کو دے دے
 

ahaseeb

Minister (2k+ posts)
Great work. A lot of studnets have to suffer in heat. If you're not comfortable in the class, how can you even concentrate or study