پشاور موٹروے: ’شاید چالان سے بچنے کے لیے پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھائی

Resilient

Minister (2k+ posts)
پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پر اسلام آباد سے پشاور آنے والی گاڑی نے ٹول پلازہ کے قریب موٹروے پولیس اہلکار کی جانب سے رکنے کا اشارہ کرنے کی پاداش میں گاڑی چڑھا کر اہلکار کو شدید زخمی کر دیا۔ زخمی پولیس اہلکار ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور مقررہ حد سے زیادہ رفتار پر گاڑی چلا رہا تھا اور لگتا ہے کہ پولیس کی جانب سے چالان سے بچنے کے لیے انہوں نے پولیس اہلکار عدیل علی شاہ کو کچل ڈالا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پشاور چمکنی پولیس کے سربراہ احمد زنیر چیمہ نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ملزم کو تیز رفتاری کی وجہ سے پہلے مردان کے قریب اور پھر چارسدہ کے قریب موٹروے پولیس کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
احمد زنیر نے بتایا کہ 'پشاور ٹول پلازہ میں داخل ہونے سے قبل موٹر وے پولیس اہلکار نے ان کو اشارہ کر کے روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے گاڑی اہلکار پر چڑھا دی جس سے اہلکار شدید زخمی ہوگیا اور اب ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہیں۔'
https://twitter.com/x/status/1390344838797660166 زنیر کے مطابق پولیس اہلکار کو سر پر چوٹیں آئی ہیں جو بہت گہری ہیں اور آئندہ چند گھنٹے بہت اہم ہیں۔ انہوں نے عوام سے زخمی پولیس اہلکار کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔
زنیر سے جب پوچھا گیا کہ ملزم نے دوران تفتیش گاڑی چڑھانے کی وجہ کیا بتائی ہے تو اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ گاڑی کی بریکیں فیل ہو گئی تھیں تاہم پولیس نے گاڑی کر بریک چیک کی تو سامنے آیا کہ بریک میں کوئی نقص نہیں تھا۔

مزید پڑھیے

زنیر نے بتایا کہ ملزم پولیس کی حراست میں ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کیس کی تفتیش شفاف طریقے سے کی جائے گی تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔’
پاکستان میں تمام موٹرویز پر گاڑی چلانے کی ایک حدرفتار مقرر ہے جو چھوٹی گاڑیوں کے لیے فی گھنٹہ 120 کلومیٹر اور بڑی گاڑیوں کے لیے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے۔
حد رفتار سے تجاوز کرنے پر پولیس کی جانب سے گاڑی کے ڈرائیور کو قانونی طور پر چالان کیا جاتا ہے۔موٹروے پر ڈرائیونگ کے قوانین کی خلاف ورزیوں کے مختلف جرمانے مقرر ہیں۔
نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس کے مطابق حد رفتار سے تجاوز کرنے پر 2500 روپے چالان دیا جاتا ہے جبکہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے پر 5000روپے کا چالان مقرر ہے۔اسی طرح بغیر سیٹ بیلٹ کے گاڑی چلانے پر 1500 روپے جرمانہ، رات کو بغیر ہیڈ لائٹس کے گاڑی چلانے پر 5000 جرمانہ مقرر ہے۔
موٹر وے پولیس نے اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کر دی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کی گاڑی موٹروے لین پر آرہی ہے اور ٹول پلازہ کے قریب پہنچتے ہی موٹروے پولیس کی وردی میں ملبوس اہلکار لین کے دونوں جانب کھڑے نظر آرہے ہیں۔
جبکہ ایک اہلکار گاڑی کو رکنے کا اشارہ کر رہا ہے کہ اسی دوران ڈرائیور گاڑی لین سے دائیں جانب موڑ کر پولیس اہلکار پر چڑھا دیتا ہے جس سے اہلکار شدید زخمی ہوجاتا ہے۔
سی سی ٹی وی میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکار کو کچلنے کے بعد گاڑی ٹول پلازہ کے قریب پہنچتی ہے اور موٹروے اہلکار اس کو روکنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
Thanks to government of Pakistan not to equip Police to stop car in such situation. Pakistan must talk to UK and ask them that if they accept Pakistan will love to send all Criminals to London?
 

insaf-seeker

Minister (2k+ posts)
Challan say bachnay kay liye aisa nahin ker sakta drive, woh toll plaza per enter ho raha hai challan say bach ker nikal he nahin sakta. koi drugs waghera ka case ho sakta hai
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
دنیا میں آج کل ضرر رساں دلچسپیوں کی بہتات ہے . یعنی انسان کچھ ایسے مشغلے اختیار کر سکتا ہے جس سے اسے لگتا ہے کہ وہ خوشی یا سکون محسوس کر رہا ہے لیکن اصل میں بلکل اس کے الٹ ہو رہا ہوتا ہے
ایسی ہی دلچسپیوں کی وجہ سے انسان چڑچڑے پن ، غصیل طبیعت اور بد اخلاقی کا شکار ہو جاتا ہے
اغلب امکان یہی ہے کہ یہ شخص بھی اسی طرح چڑچڑے پن کا شکار تھا اور پھر اس صورت حال میں شیطان اس پر سوار ہو گیا اور یہ شخص یہ عمل کر بیٹھا
 

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
Thanks to government of Pakistan not to equip Police to stop car in such situation. Pakistan must talk to UK and ask them that if they accept Pakistan will love to send all Criminals to London?
Why you always write one dimensional same natured comments All the time ?
 

alisajid

Senator (1k+ posts)
PRecedent exists , he can get a free casrd out of jail.....remember the verdict on Baluchistan MPA car accident....how he escaped the prison....
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
lol that actually goes in favour of patwari, Patwaris will be happy that they are not that paindoo

I hope okara people get better intellectual exposure
Alhamdu Lillah I m Paindu but not corrupt which is trade mark of PMLN/PPP supporters.
 

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
Alhamdu Lillah I m Paindu but not corrupt which is trade mark of PMLN/PPP supporters.
I would like to work on you as I think you are a better youthia of this forum. I like the fact that you dont abuse, there are only few like you here.

So first lesson: dont always be asking retrospective questions, your each and every post that I came by was based on those, they don’t serve any purpose. We know that past rulers messed up, that’s why we voted change, but that doesn’t exonerate current rulers from their idiotic management and total disregard for merit appointments, lack of political acumen, statemamnship and voters deceit by false promises. So if someone criticises current ruler, telling how bad were past rulers do not clear the existing one of his or her responsibility.

Second lesson : claiming high moral ground by stating that I am honest or not corrupt or I say more prayers than you, this kind of falls under self loathing, we are not doing anyone any favour when we say we are honest. Isn’t that what we are supposed to be?

TC