پنجاب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، سیکرٹریز کے تبادلے

1punjabtabdlyuhmza.jpg

پنجاب میں رات گئے بڑے پیمانے پر انتظامی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔7 سیکریٹریز کا تبادلہ کر دیا گیا ہے، صوبائی سیکریٹری عامر جان کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ایس اینڈ جی اے) رپورٹ کرنے کا حکم ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عامر جان عثمان بزدار کے ساتھ پرنسپل سیکریٹری کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے عامر جان کو پنجاب سے وفاقی حکومت میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کی خدمات وفاق کے حوالے کرنے سے روک دیا تھا۔


سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم ملا ہے، صوبائی سیکریٹری جنگلات شاہد زمان بھی تبدیل کر دیے گئے، انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبائی سیکریٹری واصف خورشید کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، صوبائی سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر احمد جاوید قاضی کو صوبائی سیکریٹری صنعت و تجارت تعینات کر دیا گیا۔

صوبائی سیکریٹری غلام فرید کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا، جب کہ صوبائی سیکریٹری ہیلتھ کیئر عمران سکندر کو سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Criminal mafia will plant it’s own lackeys everywhere.They have been doing this for decades.Punjab police is Patwari police.LHC is Lohar High Court.Is Sharifs,Zaleeldari and Fazlu are not eliminated then Pakistan will never move forward.