پنجاب کی خالی ہونے والی مخؐصوص نشستیں پی ٹی اٗئی کا حق ہیں، حبیب اکرم

1habibakrammakhsosnishst.jpg

معروف تجزیہ کار و صحافی حبیب اکرم نے ڈی سیٹ ارکان پنجاب اسمبلی کے رواں ماہ منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب سے متعلق کہا ہے کہ قانونی طور پر پنجاب میں مخصوص نشستوں پر نامزدگی ضمنی الیکشن کی محتاج نہیں۔ انہوں نے ان تمام سیٹوں کو تحریک انصاف کا حق قرار دیا ہے۔

حبیب اکرم نے اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ مخصوص نشستیں عام انتخابات کے بعد کوٹے کی بنیاد پر ہوتی ہیں. بعد میں ان پر کوئی ردو بدل نہیں ہوسکتا۔ اگر ضمنی انتخاب والی شرط مان لی جائے تو دراصل ایک دستوری ابہام پیدا ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1531722550346190848
انہوں نے اس سے متعلق مزید کہا ہے کہ اگر مخصوص نشستوں والے منحرف نہ ہوتے تو ان کی نشستیں خالی بھی نہ ہوتیں۔ ایسی صورت میں کیا ضمنی الیکشن کے بعد دوبارہ سے مخصوص نشستوں کا حساب لگا کر کچھ لوگوں کو اسمبلی سے نکالا جاتا؟

حبیب اکرم نے کہا اس لیے یہ کوئی دلیل نہیں کہ ضمنی الیکشن کے بعد مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1531722552468455426
ایک اور ٹویٹ میں صحافی نے کہا دستور اور انتخابات کے ایک طالب علم کے طور پر میری رائے میں پنجاب کی خالی ہونے والی نشستیں تحریک انصاف کا حق ہیں۔ اگر دستور، قانون اور منطق کو توڑ مروڑ کر کچھ کرنا ہے تو پھر جو چاہیں کر گزریں۔

https://twitter.com/x/status/1531722555337363456
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
باجوہ گینگ آف فور جنرلز اور الیکشن کمشنر عوام کا فیصلہ قبول کرنے کی بجائے اپنی کسی کتی والی کرانا زیادہ بہتر سمجھتے ہیں
 

mpyevkiq

Voter (50+ posts)

عنوان غلط ہے
"خالی ہونے والی مخصوص نشستیں" نہ کہ "خالی ہونے والی تمام نشستیں"

نشستیں 25 خالی ہوئی ہیں جن میں سے 5 مخصوص ہیں - حبیب اکرم کا کہنے کا مطلب ہے کہ وہ 5 نشستیں انتخابات کے بغیر ہی تحریک انصاف دوبارہ بھر سکتی ہے، جب کہ باقی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے
 

A.jokhio

Minister (2k+ posts)
1habibakrammakhsosnishst.jpg

معروف تجزیہ کار و صحافی حبیب اکرم نے ڈی سیٹ ارکان پنجاب اسمبلی کے رواں ماہ منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب سے متعلق کہا ہے کہ قانونی طور پر پنجاب میں مخصوص نشستوں پر نامزدگی ضمنی الیکشن کی محتاج نہیں۔ انہوں نے ان تمام سیٹوں کو تحریک انصاف کا حق قرار دیا ہے۔

حبیب اکرم نے اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ مخصوص نشستیں عام انتخابات کے بعد کوٹے کی بنیاد پر ہوتی ہیں. بعد میں ان پر کوئی ردو بدل نہیں ہوسکتا۔ اگر ضمنی انتخاب والی شرط مان لی جائے تو دراصل ایک دستوری ابہام پیدا ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1531722550346190848
انہوں نے اس سے متعلق مزید کہا ہے کہ اگر مخصوص نشستوں والے منحرف نہ ہوتے تو ان کی نشستیں خالی بھی نہ ہوتیں۔ ایسی صورت میں کیا ضمنی الیکشن کے بعد دوبارہ سے مخصوص نشستوں کا حساب لگا کر کچھ لوگوں کو اسمبلی سے نکالا جاتا؟

حبیب اکرم نے کہا اس لیے یہ کوئی دلیل نہیں کہ ضمنی الیکشن کے بعد مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1531722552468455426
ایک اور ٹویٹ میں صحافی نے کہا دستور اور انتخابات کے ایک طالب علم کے طور پر میری رائے میں پنجاب کی خالی ہونے والی نشستیں تحریک انصاف کا حق ہیں۔ اگر دستور، قانون اور منطق کو توڑ مروڑ کر کچھ کرنا ہے تو پھر جو چاہیں کر گزریں۔

https://twitter.com/x/status/1531722555337363456
they r doing all the violation deliberately n without any fear...Pak has bcm a lawless, criminal ruled state....an absolute insult to democracy, n humanity...Public pay taxes for the salaries n perks of officers in institutions but ECP is serving as servant of this criminal mafia