پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے کم پر بات نہیں ہوگی، ق لیگ کا اپوزیشن سے بڑا مطالبہ

7pmlqcmshipdemand.jpg

اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف لائی جانے والی تحریک عدم اعتماد کی حمایت کیلئے چوہدری برادران نے پیپلز پارٹی کے سامنےبڑے مطالبات رکھ دیئے ، ق لیگ کا کہنا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے کم پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ق لیگ کی اعلیٰ قیادت کا پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری سے رابطہ ہوا جس میں چوہدری برادران کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا۔

چوہدری برادران کی جانب سے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق ق لیگ کا کہنا ہے کہ پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے کم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، وزارتِ اعلیٰ ملنے کی صورت میں ق لیگ کی جانب سے پنجاب اور مرکز میں ان ہاؤس تبدیلی کی کامیابی کی ضمانت دینے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

https://twitter.com/x/status/1496778732568297474
ق لیگ نےدو ٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ مرکز میں مکمل طور پر اپوزیشن کی حمایت کریں گے تاہم ق لیگ نے ملک میں فوری نئے انتخابات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضروری ہو تو قومی اسمبلی کے انتخابات کروائےجائیں لیکن صوبائی اسمبلیوں کی مدت پوری ہونی چاہیے۔

ق لیگ کی جانب سے پیش کی گئی شرائط کے حوالے سے پیپلز پارٹی قیادت نے ن لیگ کو آگاہ کردیا ، جس کے بعد لیگی قیادت نے بھی اہم رہنماؤں سے مشاورت شروع کردی ہے۔

واضح رہےکہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی جوڑ توڑ جاری ہے اور اس سلسلے میں حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے کیے جارہے ہیں۔

گزشتہ چند روز کے دوران سیاست کے تین بڑے کھلاڑی شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقاتیں ہوئی ہیں جب کہ ان کی جانب سے حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے کیے گئے ہیں۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

اب حکومت گرانے کی سازشوں میں فوج پر الزام نہیں لگانا؟
Siberite Awan S Bubber Shair Rajarawal111 LeanMean2 Tit4Tat Goldfinger Everus Worldtronic Resilient
 
RajaRawal111

ہاں تو انٹیرم سیٹ اپ میں دے دیں گے نونی ان کو وزارت اعلیٰ - وہ کون سے پکے مومن ہیں
ان دونوں میں آگے جو گند پڑنا ہے وہ قافیوں اور پپیپلیوں کے متھے لگے گا
عدم اعتماد کے بعد کون سے روٹیاں عوام کو ملنے لگیں گیں جو عمران خان نے روک کے رکھی ہوئی ہیں
 
Last edited:

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد فوج لا رہی ہے، یہ والا پراپگنڈہ کرو پٹواری
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)

ثاگر وزارت اعلی قاف لیگ کو ملے تو تین سال تک رلنا بھک نون لیگ کا نصیب جبکہ قاف لیگ پہلے بھی حکومت میں تھی یہ تو ایسے ہی ہے مفت میں منہ کالا کروانے والی بات پھر نون لیگ کو کیا ملے گا؟ پٹواری سیڈ ہے
 
karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
اسی پنجاب کی وزرت عظمیٰ ہی کی وجہ گنجوں میں اور چوہدریوں میں اختلاف پیدا ہوا تھا۔ چھوٹی ٹنڈ کی وزارت عظمیٰ کی فرمائیش پر وڈی ٹنڈ نے چوہدریوں کو دھوکہ دیا تو اب وہ کیسے مان جائیں؟ ملنا ملانا کچھ نہیں یہ سب مل ٹوٹ بٹوٹ کی کھیر بنا رہے ہیں
 
Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
میڈیا کی فضولیات کی آج کی قسط ۔۔
کل کا ایپیسوڈ خصوصی دلچسپ ہو گا ۔ بھٹی صاحب کاشف عباسی کی ہمنوائی میں خصوصی دروغ گوئی اور نوحہ خوانی کریں گے ، ، پروگرام کے آ خر میں فضلو اور مریم اورنگ زیب کا کبکی ناچ ہو گا، ، ہدایت کار مریم تین کروڑی سرجری والی ۔
 
Last edited:

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Ho sakta hay CM Ship PMLQ ko mil jay lakin, lakin meri ye baat likh kay rakh lein ye Q ka akhari spell hoga, is kay baad yaani next election mein Q safaya ho jay ga. is dafa bhi Q PTI kay sath seat adjustment ki waja se kuch seat jeet saki, next time Zero
 
Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
ہاں تو انٹیرم سیٹ اپ میں دے دیں گے نونی ان کو وزارت اعلیٰ - وہ کون سے پکے مومن ہیں
ان دونوں میں آگے جو گند پڑنا ہے وہ قافیوں اور پپیپلیوں کے متھے لگے گا
عدم اعتماد کے بعد کون سے روٹیاں عوام کو ملنے لگیں گیں جو عمران خان نے روک کے رکھی ہوئی ہیں
آپ بھی کن باتوں میں ّ رہے ہیں ، پرویز الہی اوو چودھری بزدار حکومت کے خلاف کبھی بھی نہیں جائیں گے ، اسکی اپنی وجوہات ہیں ۔۔

دھیرج مہاراج دھیرج ، اے آر وائی کی جھوٹی خبروں کو اگنور کیا کریں ۔ وہ سیٹھی یا بھٹی یا مریم اورنگ زیب کے اسی ہفتے حکومت گرنے والی خبروں یا بلاول کے ٹانگ مارنے والی ڈھینگوں یا تین یا چار یا بارہ جنرلز کی انگلی اٹھنے والی چسکیلی خبروں پر تبصرہ کیا کریں ۔۔

چودھری فاروق،ستار، تریں آپکی صحت کیلئے نقصان دہ ہیں ۔ ان سے دور رہیں ، کبھی عظیم صدمے اور درد قلب کا موجب ہوں گے
 
Last edited:

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد فوج لا رہی ہے، یہ والا پراپگنڈہ کرو پٹواری
ثاگر وزارت اعلی قاف لیگ کو ملے تو تین سال تک رلنا بھک نون لیگ کا نصیب جبکہ قاف لیگ پہلے بھی حکومت میں تھی یہ تو ایسے ہی ہے مفت میں منہ کالا کروانے والی بات پھر نون لیگ کو کیا ملے گا؟ پٹواری سیڈ ہے
یار استاد پٹواری یہ پروپیگنڈا تو عمران اور عمرانیوں نے کرنا ہے نا مجھ کرنے کی کیا ضرورت ہے -- حقیقت یہی ہے کہ قافی کون سا ابے سے پوچھے بغیر کوئی کام کریں گے --- اگر یہ خبر درست ہے تو بھی ڈیڑھ سالہ چیف منسٹری فالتو چوننگا ہی مانگ رھے ہیں نا

میں ذاتی طور پر اس وقت حکومت کی تبدیلی کے بلکل حق میں نہیں --میں ہزار بار کیہ چکا ہوں کہ امپائر کی انگل جہاں اب پھنسی ہے وہاں اس کی تیزاب میں گلائی ماں دھرتی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شروع ہوئی ہے - اتنی جلدی یہ کام ختم نہیں ہونا چاہیے - مجھے تو ایسا امپائر چاہیے - بس

Katie_rthand-300x262.jpg
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
آپ بھی کن باتوں میں ّ رہے ہیں ، پرویز الہی اوو چودھری بزدار حکومت کے خلاف کبھی بھی نہیں جائیں گے ، اسکی اپنی وجوہات ہیں ۔۔

دھیرج مہاراج دھیرج ، اے آر وائی کی جھوٹی خبروں کو اگنور کیا کریں ۔ وہ سیٹھی یا بھٹی یا مریم اورنگ زیب کے اسیہ فتے حکومت گرنے والی خبروں یا بلاول کے ٹانگ مارنے والی ڈھینگوں یا تین یا چار یا بارہ جنرلز کی انگلی اٹھنے والی چسکیلی خبروں پر تبصرہ کیا کریں ۔۔

چودھری،ستار، تریں آپکی صحت کیلئے نقصان دہ ہیں ۔ ان سے دور رہیں ، کبھی عظیم صدمے اور درد قلب کا موجب ہوں گے
بھائی صاحب میں خد ذاتی طور پر کیا چاہتا ہوں وہ میں نے اوپر والی پوسٹ میں لکھ دیا ہے --- اگر کوئی تبدیلی آتی بھی ہے تو اسی وقت ڈرایونگ سیٹ پر بیٹھنے والے کے نصیب میں جتیاں ہی جتیاں ہیں --- جو ابھی عمران خان کھا رہا ہے -- اس جوتیوں کی بارش میں ایک آدھ پھسل کر باجوے کے منه پر بھی پڑ رھی ہے جو اس وقت سب سے بڑا بن کر ابھر رہا ہے
اسی لئے تو ہر غلط نشانے پر جوتی مارنے والے کو پانچ پانچ سال قید کیا جاۓ گا

? ?
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
یار استاد پٹواری یہ پروپیگنڈا تو عمران اور عمرانیوں نے کرنا ہے نا مجھ کرنے کی کیا ضرورت ہے -- حقیقت یہی ہے کہ قافی کون سا ابے سے پوچھے بغیر کوئی کام کریں گے --- اگر یہ خبر درست ہے تو بھی ڈیڑھ سالہ چیف منسٹری فالتو چوننگا ہی مانگ رھے ہیں نا

میں ذاتی طور پر اس وقت حکومت کی تبدیلی کے بلکل حق میں نہیں --میں ہزار بار کیہ چکا ہوں کہ امپائر کی انگل جہاں اب پھنسی ہے وہاں اس کی تیزاب میں گلائی ماں دھرتی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شروع ہوئی ہے - اتنی جلدی یہ کام ختم نہیں ہونا چاہیے - مجھے تو ایسا امپائر چاہیے - بس

Katie_rthand-300x262.jpg
اس انگلی کا جتنا شوق نواز شریف اور مریم نواز کو ہو رہا ہے اس پر کھسیانے نہ بنو۔ ان کے منہ سے رال ٹپکی ہے کہ مفاہمت سے ہی کچھ ملے ہمیں انگلی چاہیے۔پوری نون لیگ میڈیا پر آ آ کر کہہ رہی ہے بس انگلی آئ کہ آئ ہمارے ہاتھ آ گئ تو ہم پھر لے لینگے ؟لیکن یہ تو اب پتہ چلا کہ ووٹ کی عزت اور سارے ساڑھے تین سال کا رونا آر پار باجوہ فیض حمید سپریم کورٹ کے جج سب کچ صرف قاف لیگ اور ایم قیو ایم کے قدموں میں بیٹھنے کا اشتیاق تھا ؟
جو تم جانتے ہو شریف اور زرداری نہیں جانتے ؟لیکن ان کو اب باپ کی سخت ضرورت ہے اس لیے ہی ووٹ کی عزت لٹوانے خود ق لیگ کے پاس گئے تھےعمران خان کے ووٹر کے ووٹ کو عزت دینے جو ق لیگ کو ڈالا تھا انصافینز نے عمران خان کے کہنے پر ۔خیرات مانگنے تو نہیں گئے تھے ؟ان کے پاس تو وہ ہے جس پر نون لیگ للچا ہی رہی ہے۔ چل کر گئے تھے انہوں نے تو ترلہ نہیں کیا تھا
اب پٹواری تو اسے پروپیگنڈہ بھی نہیں کہہ سکتے۔پورے ملک نے تماشا دیکھا کیسےباری باری چوہدریوں کی قدم بوسی کی سب نے ۔پی ٹی آئ کے ووٹر کو اور ووٹ کو کیا عزت دی شریف اور زرداری خاندان نے
 
جی محترمہ میں اپنی بات کرے رہا تھا کہ میں کیا چاہتا ہوں نواز اور مریم کی نہیں --- میں بارلا نہیں اندروں پاکستانی ہوں