پنجاب کے شہر ی ایک کلک سے 20 سرکاری محکموں کی خدمات سے مستفید ہوسکیں گے

8.jpg

حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے عوام کیلئے ایک اور بہترین سروس متعارف کروادی ہے جس کے ذریعے شہری ایک کلک کے ذریعے 20 سے زائد محکموں کی خدمات حاصل کرسکیں گے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایات پر صوبائی حکومت نے شہریوں کو ای پے کی سہولت متعارف کروادی ہے جس کے ذریعے شہری اپنے گھر بیٹھ کر ہی سرکاری محکموں کی فیس اور ٹیکس ادائیگی کی سہولت متعارف کرواسکتے ہیں۔

اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شہریوں کو گھر بیٹھے سہولیات فراہم کررہے ہیں، اب تک اس سہولت سے 55 لاکھ سے زائد صارفین مستفید ہوچکے ہیں، منصوبے سے حکومت نے 40 ارب سے زائد کا ٹیکس اکھٹا کیا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اس سہولت کے تحت پرائیوٹ اسکولز کی رجسٹریشن فیس بھی ادا کی جاسکتی ہے، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ملتان میں ٹریفک چالان بھی ادا کیے جاسکتے ہیں، آٹو میشن کے نظام کے ذریعے عوام سرکاری دفاتر کے چکر لگانے سے بچ گئے ہیں، سرکاری محکوں کی خدمات کے حصول کو آسان بنارہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1437779679465902080
آبیانہ کی ادائیگی بھی آن لائن کردی گئی ہے جس کے ذریعے کسان محکمہ آبپاشی کو آبیانہ کی ادائیگی بھی ای پے کے ذریعے کرسکتے ہیں، صوبہ پنجاب ڈیجیٹل ترقی کےدور میں داخل ہوچکا ہے، ہماری حکومت کی ترجیحات میں نوجوانوں کیلئے روزگار اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔