پوری دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دوگناہوچکی ہیں،معاون خصوصی شہباز گل

3gil.jpg

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کیا گیا تو معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے حالیہ اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں پیٹرولیم کی قیمت دو گنا ہو چکی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانا کوئی پسندیدہ فیصلہ نہیں تھا۔ پوری دنیا میں پیٹرولیم کی قیمت دو گنا ہو چکی ہے، حکومت پہلے ہی پیٹرولیم ٹیکس 31 روپے سے کم کر کے 5 روپے تک لا چکی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1456370591620112387
انہوں نے قیمتیں بڑھنے پر توجیح دیتے ہوئے کہا کہ اب اگر قیمت کم رکھنی ہو تو پھر قرضہ لینا پڑے گا جو کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔ جس کے بعد اب پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82 پیسے ہوگئی ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 27 پیسے اضافے سے 116روپے 53 پیسے کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 16 اکتوبر 2021 کو حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے، پیٹرول میں 10 روپے 49 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں دس روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
 

Immu123

Senator (1k+ posts)
Petrol price ager mehengi lagey to pakistanio ko chaye k dolllar mein pay karei. 90cent per litre. Is sey sasta Kia mikey ga ab?