پولیس افسرکی بلیک میلنگ سے تنگ آکرخاتون نے خودکوافسرکے گھر کے باہر آگ لگالی

17khattonaaglgali.jpg

شادی کا جھانسہ دے کردھوکہ دینے والے پولیس افسر کی جانب سے بلیک میلنگ کا نشانہ بننے والی خاتون نے پولیس افسر کے گھر کے باہر خود کو آگ لگالی ہے، خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،خاتون نے خود سوزی سے قبل پولیس حکام کو ایک خط بھی ارسال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں پیش آیا، لاہور کی رہائشی 32 سالہ ارم نے چنیوٹ کے علاقےسیٹلائٹ ٹاؤن میں رہائش پزیر سب انسپکٹر ظل حسنین کے گھر کے باہر خود سوزی کی کوشش کی اور خود کو آگ لگالی، خاتون کو انتہائی تشویشناک حالت میں چنیوٹ کے الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹر زکے مطابق خاتون کا جسم 80 فیصد جھلس گیا ہے، لڑکی کی حالت تاحال تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ارم اور سب انسپکٹر ظل حسنین آپس میں دوست تھے، ظل حسنین نے ارم سے شادی کا وعدہ کر رکھا تھا، تاہم اس نے ارم کے بجائے کسی اور لڑکی سے شادی کرلی جس کی خبر ہونے پر ارم شدید دلبرداشتہ ہوگئی۔

خودسوزی سے قبل ارم نے پولیس حکام کو ایک خط بھی ارسال کیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ سب انسپکٹر ظل حسنین نے شادی کا جھانسہ دے کر مجھے کئی دن تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، اس دوران ظل حسنین نے میری نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں، جب میں نے ظل حسنین سے شادی کا مطالبہ کیا تو اس نے تصاویر اور ویڈیوز کو انٹرنیٹ پر ڈالنے کی دھمکیاں دیں۔

ارم نےخط میں مزید کہا کہ جب میں نے ظل حسنین کے بارے میں اس کے باپ اور بھائی کو بتایا تو انہوں نے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا بلکہ ایسا محسوس ہوا جیسا وہ ظل حسنین کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، مجھے خدشہ ہے کہ میرے بعد وہ میرے خاندان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا، ظل حسنین نے مجھے بلیک میل کرکے متعدد بار پیسے بھی وصول کیے ہیں جبکہ میرازیور بھی اس کے پاس ہے، میری اس حالت کا ذمہ دار صرف اور صرف ظل حسنین ہے۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Bechari kamzor aurat thi ———-Warna Iss beghairat ko goli mar kar amar ho sakti thi​

 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Kash hamaray mulk main mazloom logon ko courts sey insaf mil sakta to koe larki apnay ap ko agg na lagate.
Lakh de lanat ha judges per.
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
جب کہا جائے کہ کسی غیر سے تعلقات نہ رکھو اور شادی کا معاملہ اپنے ولی پر چھوڑ دو تو تب ان لڑکیوں کو اپنے حقوق یاد آ جاتے ہیں
. . . . .
مرد ہمیشہ کسی عورت سے چکر وقت گزاری کے لئے چلاتا ہے ، مرد کی ذہنیت یہی ہوتی ہے کہ یہ لڑکی آوارہ قسم کی ہے اسی لئے اس نے میرے ساتھ افیئر رکھا اور نا جانے کتنوں کے ساتھ افئیر رکھا ہو گا . اسی لئے مرد شادی کے لئے اپنی معشوقہ نہیں بلکے ارینج میرج کو ہی ترجیح دیتا ہے
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
جب کہا جائے کہ کسی غیر سے تعلقات نہ رکھو اور شادی کا معاملہ اپنے ولی پر چھوڑ دو تو تب ان لڑکیوں کو اپنے حقوق یاد آ جاتے ہیں
. . . . .
مرد ہمیشہ کسی عورت سے چکر وقت گزاری کے لئے چلاتا ہے ، مرد کی ذہنیت یہی ہوتی ہے کہ یہ لڑکی آوارہ قسم کی ہے اسی لئے اس نے میرے ساتھ افیئر رکھا اور نا جانے کتنوں کے ساتھ افئیر رکھا ہو گا . اسی لئے مرد شادی کے لئے اپنی معشوقہ نہیں بلکے ارینج میرج کو ہی ترجیح دیتا ہے
کوڑا سچ ،، ہیں جی ?