پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کتنے روپے منافع بڑھانے کامطالبہ کررہی ہے؟


وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال پر کہا کہ پٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا احساس ہے لیکن پٹرول پمپ مالکان بھی عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ کرانا چاہتے ہیں، لیکن چند کمپنیوں کو نوازنے کے لئے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبے پر مارجن میں اضافے کی سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں اس کا فیصلہ بھی ہو جائے گا لیکن جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں گے، ہمیں پٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا احساس ہے لیکن وہ بھی تو عوام کی مشکلات کا احساس کریں اور اس ہڑتال کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

یاد رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی جانب سے آج ملک بھرمیں ہڑتال کی جا رہی ہے، آج صبح 6 بجے سےملک بھر میں پٹرول پمپ بند ہیں، صرف ایمبولنس کو پٹرول مہیا کیا جائے گا۔ لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور سمیت ملک بھر میں پیٹرول کی فراہمی روک دی گئی ہے۔
 

ZS_Devil

Minister (2k+ posts)
don't know where is govt rat in this country every does what the want no quality maintenance they should public the list of all petrol owners who are closing the pumps so they should face the wrath of people