پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی پر جاوید لطیف کی تنقید،کاشف عباسی،فرخ حبیب کاجواب

prtrol-javd-and-abasi.jpg


مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نےحکو مت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کبھی حکومت پیٹرول کی، بجلی کی اتنی قیمتیں بڑھا دیتی ہے، سمجھ نہیں آرہا حکومت کیا کر رہی ہے، اینکر کاشف عباسی اور وزیرمملکت فرخ حبیب نے ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما نے نجی نیوز چینل کے پروگرام " آف دی ریکارڈ" میں وزیراعظم عمران خان کے خطاب میں کئے گئے اعلان پر تذبذب اک اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آتی کہ حکومت کر کیا رہی ہے، کبھی حکومت پیٹرول کی، بجلی کی اتنی قیمتیں بڑھا دیتی ہے اور آج تو قیمتوں میں 5 روپے، 10روپے کی کمی کا اعلان کر دیا ہے، مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں دکھ کا اظہار کروں یا خوشی کا، ملک کے عوام کا آئندہ کیا حال ہونے والا ہے۔

اینکر کاشف عباسی نے ان کی بات پر کہا کہ لطیف صاحب کیسی باتیں کر رہے ہیں جب حکومت قیمتیں بڑھا رہی تھی تب بھی آپ –مسلم لیگ ن- کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ملک کا کیا بنے گا اب جبکہ قیمتیں کم کررہے ہیں تب بھی آپ کو مجھ نہیں آرہی، پہلے آپ فیصلہ کر لیں کہ کس حال میں خوش ہیں۔

ان کے مضحکہ خیز سوال پر ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم سمجھ تو رہے ہیں لیکن آپ شاید سمجھنا نہیں چاہ رہے کہ یہ اب جانے والے ہیں۔کاشف عباسی نے کسی حد تک ان کی بات پر اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پراس بات کا خطرہ تو لاحق ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت کے 4 سالوں میں اشرافیہ نے بہت مال جمع کیا ہے، اگر تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم چلے بھی جائیں لیکن شفاف الیکشن نہ ہوں تو اس کا فائدہ صرف اشرافیہ کو ہی ہو گا، عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

https://twitter.com/x/status/1498359933364019209
ن لیگی رہنما کی جانب سے اس تنقید پر جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ایک طرف ن لیگ شور مچاتی ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، یہ مہنگائی عالمی ادارے کے کہنے پر ہو رہی ہے، آئی ایم ایف کروا رہا ہے دوسری جانب وزیراعظم عمران خان عوام کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے مشکل فیصلہ کرتے ہیں، عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرال کی، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہیں، ٹیکس استثنی دیتے ہیں آئی ٹی انڈسٹری کو انڈسٹری کو تاکہ ملک کے اندر تیزی سے معاشی سرگرمیاں بحال ہو، معیشت آگے بڑھے تو اس سے ان لوگوں کو مسئلے شروع ہو جاتے ہیں، کہتے ہیں اب ملک کا کیا حال ہو گا۔

وزیر مملکت نے استہزائیہ اناز میں بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان کا تو وہی حال ہے کہ "آٹا گوندھتی ہلتی کیوں ہے"، کسی حال میں تو خوش ہو جائیں، عوام کو فائدہ ہو رہا ہے، یہی تو آپ لوگ کہتے تھے، اب قیمتیں کم کر دی ہیں تو آپ خوش ہونے کی بجائے کہہ رہے ہیں کہ ملک کا کیا حال ہو گا، اس وقت نہیں سوچا تھا جب 20 ارب ڈالر پر کرنٹ اکاونٹ خسارہ چھوڑ کر اسحاق ڈار ملکک سے فرار ہوئے تھے۔


واضح رہے کہ پیر کی شام وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل 10 روپے فی لیٹر جبکہ بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل 10 روپے فی لیٹر جبکہ بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بجٹ تک بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ وزیراعظم نے آئی ٹی سیکٹرکمپنیوں کیلئےٹیکسوں میں100فیصدکمی کردی ہے۔اس کے علاوہ گریجویٹس بے روزگاروں کو 30 ہزار انٹرن شپ دینے کا اعلان بھی کیا ہ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ طلبا کو 26 لاکھ اسکالر شپس دیں گے ، احساس پروگرام کے تحت اب پیسے 12000 سے بڑھا کر 14000 کردیے گئے ہیں ۔ اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری پر 5سال تک ٹیکس چھوٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور کسانوں کو آسان اقساط پر قرضے دیئے جائیں گے، کامیاب جوان پروگرام کےتحت نوجوانوں کوکاروبار کیلئے بلاسود قرضہ فراہم کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت پر پابندی کا شور مچایا جا رہا ہے، کہا جارہاہے کہ آزادی صحافت پر پابندی لگائی جارہی ہے۔آزادی صحافت کے نام پر بلیک میل کیاجارہاہے۔ پاکستان کے میڈیا میں 70 فیصد خبریں حکومت کے خلاف ہیں، اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پیکا قانون 2016 میں بنا تھا ہم صرف اس میں ترمیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیاپرگند مچاہواہے، چائلڈ پورنوگرافی کی بھرمار ہے، جعلی خبریں معاشرےکیلئےبہت بڑامسئلہ ہے،ایف آئی اے کے پاس 94ہزارکیسزہیں جن میں صرف38کیسزکافیصلہ ہواہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اچھےصحافی پیکاقانون سےخوش ہوں گےکہ جعلی خبروں کاخاتمہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ ایک صحافی نے ان کی ذات سےمتعلق گفتگوکی جس پروہ عدالت گئے،تین سال ہوگئےوزیراعظم کوانصاف نہیں ملا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیامیں تیزی سےصورتحال تبدیل ہورہی ہے،حالیہ دنوں میں چین اورروس کےدورےکیے،چین اورروس میں زبردست بات چیت ہوئی،روس اس لیےجاناتھاہم نے20لاکھ ٹن گندم درآمدکرنی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے خطاب میں کہا کہ امریکا میں مہنگائی کا40سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیاہے،کینیڈا میں مہنگائی کی شرح کا 30سالہ ریکارڈ ٹوٹا،برطانیہ میں 30اور ترکی میں 20سالہ مہنگائی کا ریکارڈ ٹوٹا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ کےادوارکاریکارڈبھی چیک کریں۔پیپلزپارٹی کے2008سے2012تک 12اعشاریہ 13فیصد مہنگائی رہی،2008سے2012میں13اعشاریہ 6فیصد مہنگائی ہوئی۔پیپلزپارٹی کے چوتھے دور میں مہنگائی13اعشاریہ 8فیصد تھی،ن لیگ کے تیسرے دور میں 5 فیصد مہنگائی ہوئی،پی ٹی آئی حکومت میں مہنگائی کی شرح 8اعشاریہ 5فیصد رہی۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

کپتان نے ابھی اوور کی پہلی گیند پر ہی باؤنسر ٹھوک دی ہے تو ان سب کے منہ سے باؤلے کتے کی طرح جھاگ اور غر غر کی آوازیں نکلنا شروع ہو گئی ہیں جب وہ پورا اوور پھینکے گا تو پھر ان کا کیا حال ہو گا ؟؟؟
 

concern_paki

Chief Minister (5k+ posts)
Opposition ko kuchh samajh nahi aa raha kay IMRAN KHAN kaisay aur kahan kahan maar raha hai, kahan kahan aur kiya kiya bacchain aur kiski goud mein Naya Abba talaash karein
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt and hypocrite opposition cries on inflation and then also cry on relief for public.
 

Aristo

Minister (2k+ posts)
Meray real life k patwari dost mujh say khafa ho gay thay is baat pay jab main petrol ke price ko defend karta tha k yeh international prices ke wajha say hai to mujhay Imran khan k peachy pagal ho balah balah pata nahi kia kia boltay thay aj apnay leaders ke statements petrol prices kam honay pay parh rahay hon gay to sharam to arahi ho ge ??
 

Saifulpak

Senator (1k+ posts)

کپتان نے ابھی اوور کی پہلی گیند پر ہی باؤنسر ٹھوک دی ہے تو ان سب کے منہ سے باؤلے کتے کی طرح جھاگ اور غر غر کی آوازیں نکلنا شروع ہو گئی ہیں جب وہ پورا اوور پھینکے گا تو پھر ان کا کیا حال ہو گا ؟؟؟
خان نے گیند ہی اتنی تیز پھینکی ہے کہ بچتے بچتے بیچاروں کا انقلاب تو گیا ساتھ میں گیند سے بچتے بچتے بواسیر کا دانہ بھی پھڑوا بیٹھے ہیں۔
پہلے صحت کارڈ اور اب پیٹرول میں ریلیف۔
???