پٹرول بم پھینکنےسےبہترتھاعمران نیازی استعفی دیتے:شہباز شریف،بلاول کی تنقید

petrol-and-khan.jpg


مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے نئے سال پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال پر پٹرول بم پھینکنے سے بہتر تھا کہ عمران نیازی استعفی دے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں حکومتیں تہواروں پراشیا سستی کرتی ہیں عمران نیازی نے مہنگائی کا بم گرادیا۔

شہباز شریف نے کہا پی ٹی آئی حکومت کو عوام کی سال نو پر خوشی بھی برداشت نہیں ہوئی۔ حکومت کا دوسرا نام ظلم، استحصال اور بے حسی ہے۔ عمران نیازی اپنی حماقتوں کی سزا قوم کو نہ دیں۔ عوام کو زندہ درگور کرنے سے بہتر ہے گھر چلے جائیں۔


اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ نئے سال میں قوم کو مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری سے بچانے کے لئے ظالم حکومت سے نجات پانا ہوگی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے نیا سال قوم کو مہنگائی، بدانتظامی، معاشی بربادی، بھوک، بیماری، ظلم و ناانصافی جیسے عذاب سے نجات دلائے۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے 2021 کو خوشحالی کا سال ہونے کا دعویٰ کیا تھا، اب تو 2022 آگیا، خوشحالی کا وہ دعویٰ کہاں گیا۔ نئے پاکستان میں ہر سال گزشتہ برس کی نسبت زیادہ مہنگا ثابت ہوا، پھر کہتے ہیں پچھلی حکومتیں نا اہل تھیں۔ پیپلز پارٹی کے دور میں تو بدترین عالمی معاشی بحران تھا، اس کے باوجود مہنگائی کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا تھا۔

یاد رہے کہ حکومت کو سال نو کے پہلے دن اس شدید تنقید کا سامنا اس لیے کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ پہلے ہی روز 4 روپے فی لٹر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 4 روپے فی لیٹر اضافے سے 144.82 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے مہنگا ہو کر 141.62 روپے کا ہوگیا۔

جب کہ لائٹ ڈیزل 4.15 روپے اضافے سے 111.06 روپے اور مٹی کا تیل 3.95 روپے مہنگا ہونے کے بعد 113.53 روپے فی لٹر ہوگیا ہے۔
 

Complete Sense

Minister (2k+ posts)
Tum log United ho kar bhi Imran khan ka kuch begaar nahi saktay, aur mangay chalay ho IK resign kar day... Chootia samjah howa hai IK ko???
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
So is this a tacit admission of the fact that opposition doesn't have the numbers to remove IK? And that if he's gotta be removed, it has to be through his own resignation?