پٹرول پر شہبازشریف، زرداری کے 30،30 بڑھے ہیں،مولانا کے باقی ہیں:ارشاد بھٹی

irshaad-bhati-on-petrol-price-molana.jpg


تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جو اضافہ ہوا ہے یہ 30 روپے شہبازشریف کیلئے اور دوسری بار 30 روپے زرداری کیلئے بڑھے ہیں ابھی مولانا فضل الرحمان کے حصے کیلئے 30 روپے اور بڑھیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام نیوز بیٹ میں میزبان کے سوال پر ارشاد بھٹی نے حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ یہ تو اپنے کپڑے بیچنے والے تھے لگتا ہے ان کے کپڑے نہیں بکے۔ پروگرام میں موجود عمار مسعود نے کہا کہ وزیراعظم سے متعلق ایسی بات مناسب نہیں۔

عمار مسعود کے جواب پر ارشاد بھٹی نے کہا کہ یہ وزیراعظم ہیں ان کا احترام ہونا چاہیے اور وہ جو سابق وزیراعظم ہے اسے غدار، جادو ٹونے والا اور نجانے کیا کیا کہا جاتا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کی جانب سے لالی پاپ دیا جاتا ہے کہ وہ شخصیت سے اختلاف رکھتے ہیں پارٹی یا جماعت سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی آزادی کی مخالفت کرنے والے اداروں کو گالیاں دینے والے سب اقتدار میں آ گئے۔

انہوں نے 14 اگست 2017 کو دیئے گئے نواز شریف کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نے خبردار کیا تھا کہ ملک کو ایک بار پھر 1991 جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
 

Iconoclast

Chief Minister (5k+ posts)
Lol who were the fuckwits in the political arena of Pakistan I wonder?
خبردار کیا تھا کہ ملک کو ایک بار پھر 1991 جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے