پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ

petrol-price-high-khan-shehbaz.jpg


تحریک انصاف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ لگتا ہے یہ پاکستان کو تباہی کے راستے پر لانے کیلئے آئیں ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1542744089736740868
سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ کے بعد عوام کیسے گزارا کریں گے کیوں کہ کسی بھی چیز کی قیمت ان کے قابو میں نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ روس سے سستا تیل کیوں نہیں لے رہے؟ اتنا اضافہ سن کر بھونچکا رہ گیا ہوں تو عوام کیسے گزارا کریں گے؟ وزیراعظم شہبازشریف کو استعفی دے دینا چاہیے، ملک میں نئے انتخابات ہونے چاہئیں۔

فواد چودھری نے سوال اٹھایا کہ کسی چیز کی قیمت ان کے قابو میں نہیں تو یہ آئے کیوں ہیں؟ دوسری جانب تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم ہوتے تو روس سے سستا تیل آچکا ہوتا۔

https://twitter.com/x/status/1542570264566714368
حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں چوتھی مرتبہ اضافے پر انہوں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول 250 روپے لیٹر ہوگیا۔ نالائق وزیراعظم بدترین ایڈمنسٹریٹر نے تباہی مچا دی ہے، یہ تباہی حکومت ہے عوام مہنگائی سے فاقوں پر آگئے ہیں۔
 
Last edited: