پٹرول کی قیمت پر مفتاح اسماعیل کے یوٹرن،سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

5miftahpetroluturn.jpg


مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے پرانے اور تازہ بیانات گردش کررہے ہیں، جس میں نظر آنے والے واضح تضاد پر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک صارف نے مفتاح اسماعیل کے بطور اپوزیشن لیڈر اور وزیر خزانہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے متعلق دو بیانات پر مبنی ویڈیو شیئر کی۔

تحریک انصاف کی حکومت میں بطور اپوزیشن لیڈر مفتاح اسماعیل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کرتے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کرتے تھے کہ 160 روپے لیٹر پیٹرول خریدنے کیلئے غریب عوام کے پاس پیسے نہیں ہیں، آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے قیمتوں میں اضافہ کوئی کامیابی نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1525813197520904192
تاہم یہی مفتاح اسماعیل جب حکومت کا حصہ بنتے اور وفاقی وزیر خزانہ تعینات ہوتے ہیں تو پیٹرول کی قیمتوں کو بڑھانے کیلئے وہی توجیہات پیش کرتے نظر آتے ہیں جو ماضی میں تحریک انصا ف کی حکومت پیش کیا کرتی تھی کہ اس وقت پیٹرول کی قیمت 245 روپے ہونی چاہیے مگر حکومت 30 روپے فی لیٹر پیٹرول پر نقصان کرکے اپنی آمدنی صفر کرکے عوام کو پیٹرول فراہم کررہی ہے۔

آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت پٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کرنے جا رہی۔


اپنے اس بیان کے حوالے سے مفتاح اسماعیل نے ٹویٹر پر ایک وضاحتی بیان بھی جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کررہی تاہم موجودہ معاشی صورتحال اور بین الاقومی منڈیوں میں تیل کی قیمت کو دیکھتے ہوئے ہمیں جلد اپنے فیصلے کو واپس لینا ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1525795574678753280
مفتاح اسماعیل کے بیانات میں واضح تضاد اور ان کی وضاحت پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور انہیں بیانات سے زیادہ ملکی معیشت کو بہتر کرنے پر توجہ دینے کی تجویز دی۔

https://twitter.com/x/status/1525808020931981313
ایک صارف نے کہا کہ آپ آج نہیں تو دوچار دنوں میں قیمتیں بڑھائیں گے، ویسے یاددہانی کیلئے یہ وہ لوگ ہیں جومہنگائی مارچ کیا کرتے تھے اور رات کی تاریکی میں مہنگائی ختم کرنے کیلئے ایک سازش کے ذریعے خان کی حکومت گرائی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1525821415739490304
ایک اور صارف نے کہا کہ اس وضاحت کا مطلب ہے کہ آپ جلد اس معاملے پر یوٹرن لینے والے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1525821178211979265
مرزا عمر سلیم نے اپنا ردعمل دیتے ہوئےشاعرانہ انداز اپنایا اور کہا کہ امپورٹڈ حکومت تیری شامت آئی آگے کنواں، پیچھے کھائی۔

https://twitter.com/x/status/1525820912125284353
کوکو نے لکھا کہ پہلے بین الاقوامی منڈیوں کی قیمتوں کا اندازہ نہیں تھا یا پہلے پیٹرول آسمان سے ٹپک رہا تھا؟

https://twitter.com/x/status/1525820573833605120
اشعر سید نے کہا کہ خلاصہ یہ ہے کہ ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور توانائی کیلئے دوا کی کمی ہے جس کیلئے یہ دنیا گھوم آئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1525820174363832320
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Mufta is a nominal finance minister.The actual finance minister is munshi Dar.Pakistan’s fate is being decided by a two absconder sitting in London.
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Noon leak is notorious liar. They kept on lying to the nation for decades about PPP and then they started lying against PTI.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور