پہلاٹیسٹ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی : دیکھئے ہائی لائٹس

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)



پاکستان نے بنگلہ دیش کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شکست دے دی ہے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے دیا گیا 202 رنز کا ہدف پاکستان نے 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آخری اننگز میں پاکستان کی طرف سے عبداللہ شفیق اور عابد علی کے درمیان ایک اور سنچری شراکت قائم ہوئی۔

عبداللہ شفیق 73 اور عابد علی 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل پہلی اننگز میں بنگلہ دیش نے 330 رنز بنائے تھے۔

لٹن داس نے 114 رنز کی اننگز کھیلی۔ حسن علی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بنا سکی۔ عابد علی نے 133 اور عبداللہ شفیق نے 52 رنز بنائے۔

تیج الاسلام نے 7 وکٹیں حاصل کی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 157 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان کو 202 رنز کا ہدف ملا۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے دوسری اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

 
Last edited by a moderator:

FSociety

Senator (1k+ posts)
Abdullah shafique seems a high class player I am very impressed the way he played in his debut test. Hassan Ali comeback was a good thing to watch And as usual Shaheen outclassed the Bangali batting.
Well done team Pakistan.!