پہلی بار اہلیہ کو دیکھا تو دیکھتے ہی پہلی نظر میں پیار ہوگیا تھا:وقار یونس



نجی ٹی وی چینل کے پروگرام دی کپل شو میں سابق قومی کرکٹر اور سپر اسٹار وقار یونس اپنی اہلیہ فریال وقار کے ہمراہ شریک ہوئے، انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار انہیں قذافی اسٹیڈیم میں دیکھا تھا تو انہیں دیکھتے ہیں پہلی نظر میں پیار ہو گیا تھا۔

وقار یونس نے بتایا کہ انہیں آج بھی یاد ہے کہ جب انہوں نے دیکھا تو فریال نے پیلا دوپٹہ اوڑھ رکھا تھا وہ اپنی ڈاکٹر کولیگز کے ساتھ تھیں میرے ساتھ انضمام یا کوئی اور کرکٹر تھے میں فریال کو دیکھتے ہیں کہا کہ یہی وہ لڑکی ہے جس سے میں شادی کر سکتا ہوں۔

وقاریونس نے بتایا کہ ملک صاحب ان کے جاننے والے تھے جب انہوں نے ہم سے ملنے کیلئے کہا تو میں پہلے چلا گیا کہ ملک صاحب باقی لوگوں کو رہنے دیں مجھے ملوا دیں ان سے۔

سابق کرکٹر کی اہلیہ فریال وقار نے بتایا کہ انہیں بہت زیادہ سامنے آنا اور میڈیا پر دکھنا پسند نہیں یہ ان کا پہلا انٹرویو تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب پہلی ملاقات ہوئی تو میں نے وقار یونس کو ملی تو مزید تعلقات کیلئے انکار کر دیا۔ جس پر وقار یونس نے کہا کہ یہ ڈرپوک ہیں۔

وقار یونس کی اہلیہ فریال نے بتایا کہ انہیں کرکٹ پسند تھی مگر وہ کرکٹرز کے پیچھے نہیں بھاگتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میری ایک سہیلی تھی جو کہ کرکٹ کی بڑی فین تھی۔ ہم کرکٹ دیکھنے جانا چاہتے تھے مگر ٹکٹ نہیں مل رہے تھے۔ جس کیلئے ہم نے ان سے رابطہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب کرکٹ دیکھنے گئے تو وہاں ایک پروٹوکول مل گیا اور اس کے بعد وقار یونس نے رشتہ بھیج دیا۔ مگر میری ریپیوٹ اتنی اچھی نہیں تھی اس لیے یہ معاملہ 2 سال تک کیلئے لٹک گیا اور اس رشتے کیلئے میں آسٹریلیا تک گیا کیونکہ ان کے سسرال آسٹریلیا میں تھے۔

وقار یونس نے بتایا کہ ان کی اہلیہ میں بہت سی خوبیاں ہیں وہ پڑھی لکھی سلیقہ شعار اور خوبصورت خاتون ہیں ان کے 3 بچے ہیں بڑا بیٹا 20 سال کا ہے۔


فریال وقار نے بتایا کہ ان کی آپس میں بہت اچھی انڈرسٹینڈنگ ہے ہم زیادہ تر دور ہوتے ہیں تو ہم فون پر بات کر لیتے ہیں ہم واقعی ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں۔ مجھے بولنے کی عادت ہے تو وقار یونس بہت زیادہ سنتے ہیں، اگر کبھی لڑائی ہو جائے تو ایک دو دن فون پر بھی بات نہیں ہوتی۔
 
Last edited by a moderator: