پہلی بار حکومت نے پٹرول کی قیمت پر جنرل سیلز ٹیکس صفر کر دیا

pakistan%20pt%20tax.jpg


وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں جی ایس ٹی صفر کر دیا ہے، پٹرول کی قیمت میں جی ایس ٹی کی شرح 1.43 فیصد تھی۔ حکومت کی جانب سے ڈیزل پر جی ایس ٹی میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے اس پر اب جی ایس ٹی 6.75 فیصد سے بڑھا کر 7.2 فیصد کردیا گیا ہے۔


پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، پٹرول پر لیوی 9 روپے 62 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل پر 9 روپے 14 پیسے فی لٹر برقرار ہے۔ اوگرا نے 16 نومبر سے پٹرول 2 روپے 68 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے اور ڈیزل 60 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی تھی۔

اس حوالے سے وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں پہلی بار پٹرول پر سیلز ٹیکس 17فیصد کی بجائے صفر کردیا ہے۔ پٹرولیم کی قیمتوں میں عالمی سطح پر100 فیصد اضافے کے باوجود حکومت نے عوامی ریلیف کے لیے سینکڑوں ارب کی ٹیکس آمدن کا نقصان کیا۔

اس کے ساتھ انہوں نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ عالمی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پٹرول پر زیادہ ٹیکس وصول کرتی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1460504984274018305
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزارت خزانہ کی طرف سے پیر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے 16 نومبرسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے کی تجویز مسترد کر دی، وزارت خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ مفاد عامہ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
 

Resilient

Minister (2k+ posts)
جنرل سیلز ٹیکس صوبوں کے ساتھ تقسیم ہوتا ہے اس لئے پٹرولیم لیوی بڑھائی ہے جو کہ پوری کی پوری حکومت رکھ سکتی ہے

same tax which was more than 50% at one time during PMLN era?

نون لیگ کے دور حکومت میں کبھی بھی پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس پچاس فیصد سے زیادہ نہیں تھا البتہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں یہ ساٹھ فیصد تک ضرور گیا ہے

FEYENe8WUAUI7S7


same tax which was more than 50% at one time during PMLN era?

اگر روپوں میں دیکھیں تو بھی اس میں پی ٹی آئی نے ریکارڈ ٹیکس لگایا ، نون لیگ کا اوسط ٹیکس پی ٹی آئی کے اوسط ٹیکس سے بہت کم تھا

FEYKr8QXMAcS3k2