پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری،پالیسی کا محور کیا ہے؟

9nascmehwar.jpg

نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے ملک کہ پہلی قومی سلامتی پالیسی برائے 2022-2026 کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا 36 واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عسکری حکام اور وزرا شریک ہوئے جن میں شیخ رشید، فواد چوہدری، شیریں مزاری، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف شامل تھے۔

اجلاس میں پہلی قومی سلامتی پالیسی منظوری کے لیے پیش کی گئی، مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے پالیسی کے خدوخال پر بریفنگ دی، قومی سلامتی پالیسی کو منظور کرلیا گیا۔


بریفنگ کے دوران مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی پالیسی ایک جامع قومی سیکورٹی فریم ورک کے تحت ملک کے کمزور طبقے کا تحفظ، سکیورٹی اور وقار یقینی بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے تحفظ کی خاطر پالیسی کا محور معاشی سیکورٹی ہوگا، معاشی تحفظ ہی شہریوں کے تحفظ کا ضامن بنے گا۔

اجلاس میں ملک کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ افغانستان اور بارڈرز کی صورتحال پر بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی۔

دوسری جانب وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ‘قومی سلامتی کونسل کے اجلاس نے آج ملک کی پہلی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دی ہے’۔ انہوں نے کہا کہ ‘یہ پالیسی کل کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی’۔

https://twitter.com/x/status/1475433279675322368