پہلے منی لانڈرنگ کااعتراف پھرانکار،FIAکا حریم شاہ کے خلاف ایک اور نوٹس

2hareennoticw2.jpg

گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے حریم شاہ کی ایک ویڈیو پر نوٹس لیا تھا جس میں حریم شاہ نے منی لانڈرنگ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھاری رقم پاکستان سے لندن منتقل کی ہے لیکن انہیں کسی نے کچھ نہیں کہا۔ تاہم اب وہ اس سے مکر گئی ہیں۔

ایف آئی اے نے حریم شاہ کی اس ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایف آئی اے کے اس فیصلے کے بعد حریم شاہ نے کہا کہ انہوں نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی ہے بلکہ انہوں نے تو وہ ویڈیو ’’مذاق‘‘ میں بنائی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1481527381726666753
ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ نے ٹک ٹاکر کے خلاف ایک اور نوٹس لے لیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے کہا کہ یہ سائبر اسپیس کا استعمال کرتے ہوئے حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کی تضحیک کرنے، خلل ڈالنے اور انہیں بدنام کرنے کا عمل ہے۔

عمران ریاض نے کہا کہ یہ سائبر اسپیس میں منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔ حریم شاہ کے خلاف سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر کراچی میں انکوائری درج کرلی گئی ہے۔ ان کے موقف کی وضاحت کے لیے انہیں باضابطہ نوٹس بھی جاری کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کے گزشتہ روز حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ لاکھوں پاؤنڈز ہاتھ میں پکڑ کر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنا رہی تھی۔ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے اعلان کے بعد حریم شاہ نے ایک وضاحتی ویڈیو بھی جاری کی جس میں کہا کہ یہ رقم غیر قانونی نہیں تھی۔

 
Last edited:

hello

Chief Minister (5k+ posts)
اسے سزا ہونی چاہیے اس کے پر کٹنے چاہیے ورنہ یہ ملک کو بہت بدنام کرے گی اس کی اس بیوقوفی سے بھی ملک بڑی بدنامی مشکل سے دوچار ہو سکتا ہے کہ پاکستان میں بلا روک ٹوک کس کس طرح منی لانڈرنگ ہو رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ ایان کی طرح کی ایک گرل ہے جس کے پیچھے اسی کی طرح زرداری وغیرہ ہوں گیں اور یہ ٹک ٹوک سے منی ڈلیور گرل بن چکی ہے لہذا یہ اسی لیے کہتی ہے مجھے کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا زرداری بھی اپنی ایان منی لانڈر کرنے والی کو اپنی تتلی کہتا تھا اور اس کے پاس کئی تتلیاں تھی جس میں انکشاف ہوا تھا ٹی وی اینکر تک تھی مال ادھر اودھر لیجانے کے لیے اسی طرح مریم بھی کہتی ہے روک سکتے ہو تو روک لو شہباز شریف کا منی لانڈرنگ کیس جس میں اربوں روپے کی ہیرا پھیری ہوئی اس میں بڑا کردار عورتوں کا ہے کہ گھر کی عورتوں کے نام ٹی ٹیوں میں نکلتے ہیں اسی طرح حدیبیہ پیپر مل کیس بھی شریف کے گھر کی ہر عورت ملوث تھی یہ اسی طرح کرتے ہیں یعنی نواز شریف جب پکڑا گیا تو اس نے کلثوم کو میدان میں اتارا اب جب پکڑا گیا تو اس نے مریم کو میدان میں اتارا اودھر زرداری کو جب خوف ہوتا ہے کہ کہیں آج گرفتاری نہ ہو جائے تو وہ اپنی بیٹی کو آصفہ کو ساتھ لے جاتا ہے ادی تالپور زرداری کی بہن ایک مافیا کی طرح کام کرتی ہے عزیر بلوچ سے اس کے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں عورتوں سے وارداتیں کروانا یا ان کے پیچھنے چھپنا مظلومیت کا کارڈ کھیلنا ان کا پرانا کھیل ہےجو اکثر یہ کھیلتے رہتے ہیں
 

Spartacus

Chief Minister (5k+ posts)
She said what I predicted about her !!!!!!

“ It was a Joke “ ;)

https://www.siasat.pk/forums/threads/حریم-شاہ-کیسے-اتنی-رقم-اسمگل-کر-کے-لے-گئی؟ایف-آئی-اے-حرکت-میں-آ-گئی.810278/#post-6335595
 

Hussain1967

Chief Minister (5k+ posts)
Hamaray qanoon naafiz karnay waalay idaaron kay baray log Hareem jaisee aurton kay kaanay hotay hain. Inn logon ki qeemat aik rangeen raat hai.
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
اس فورم پہ اس گشتی کو اتنا پروموٹ کیوں کیا جاتا ہے؟
 

Nebula

Minister (2k+ posts)
Now what she done. All pakistani travelling abroad will be facing huge problem. Today no one thinking about the impact but in coming days you will see how badly pakistani will be treated on airports local and international.