پیدل جاتے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گورنر بلوچستان کی گاڑی کا چالان کروا دیا

car-qazi-faez-isa-cl.jpg


گورنر بلوچستان کے کالے شیشے والی گاڑی میں سپریم کورٹ آمد پران کے اسکواڈ کا چالان کردیا گیا، یہ چالان جسٹس فائزعیسیٰ کی نشاندہی پر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نئے چیف جسٹس جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی تقریب حلف برداری کے بعد ایوان صدرِ سے پیدل سپریم کورٹ آرہے تھے۔ججز گیٹ کے قریب کالے شیشوں والی گاڑی کھڑی دیکھ کر جسٹس قاضی فائزعیسی نے اپنی سکیورٹی کے لیے مامور عملے کو نشاندہی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ یہ گاڑی گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کے اسکواڈ کی تھی، بعد ازاں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گورنر بلوچستان کے اسکواڈ میں شامل پولیس کی گاڑی کا600 روپے کا چالان کروا دیا۔

ٹریفک پولیس نے گورنر بلوچستان کے اسکواڈ کی گاڑی پر لگے کالے شیشے بھی اتاردیے، یاد رہے کہ جسٹس فائزعیسیٰ نے گزشتہ روز فٹ پاتھ سے صحت کارڈز کے بورڈ بھی ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ 7 جولائی 2021 کو صدر مملکت عارف علوی نے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ان کی جگہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سید ظہور احمد آغا کو نیا گورنر مقرر کیا تھا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

پاگل ای اوئے
اس کو فوری کسی پاگل خانے میں بند کیا جائے

کوئی سائل تو اسکی نام نہاد عدالت میں اسکی بک بک سننے کے لیے جانا نہیں چاہتا تو اس کا اب یہی کام رہ گیا ہے
 

Kam

Minister (2k+ posts)
Yar is main to koi ghalat baat nahin hai. Police often stops such vehicles in Islamabad and asks to remove black shades.
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)

پاگل ای اوئے
اس کو فوری کسی پاگل خانے میں بند کیا جائے

کوئی سائل تو اسکی نام نہاد عدالت میں اسکی بک بک سننے کے لیے جانا نہیں چاہتا تو اس کا اب یہی کام رہ گیا ہے
چھڈ دیو ڈاکٹر صاحب اینوں،
اج عمر عطا بندیال بن گیا وے چیف جسٹس
ایسدی ووہٹی نے وی گالاں کڈ کے اج گھروں بھیجیا سی، گڈی وی نئیں دِتی دفتر جان اسطے۔
اے ہُن فٹ پاتھاں تے ہی ٹھڈے ماردا دے ڈگدا روے گا۔
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
next chief yahi hai , currently 2nd number per hai.
Yeh number issko isski harkaton ki wajah sey mila hay. He is already 62 and cannot continue for long, as per the regulations. Yeh number 2 hi retire ho ga.

Waisay bhi, CJP k selection ka koi procedure nhi hay. Yeh sirf seniority basis per selection nhi hoti. Just like PM can promote any Gen to become COAS, an outgoing CJP can also select any Judge among the lot as his replacement. Even the minutes of these proceedings are never published.