پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان دیوار چین سے بڑی دیوار ہے: عارف حمید بھٹی

asif-zardari-and-nawaz-bhatiii.jpg


سینئر تجزیہ کار اور صحافی عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان دیوار چین سے بڑی دیوار ہے یہ ایک نہیں ہو سکتے۔

عارف حمید بھٹی نے تجزیہ کرتے ہوئے پنجابی فلم کا مشہور ڈائیلاگ بولا کہ "مولے نوں مولا نہ مارے تو مولا کدے نئیں مردا" ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے حالیہ بل کی منظوری پر کہا کہ یہ شطرنج کی چال بچھی ہوئی تھی جس میں کبھی پیادے سے بادشاہ کو مروا دیا جاتا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کی ووٹ کے دوران بھی اپوزیشن کے 56 لوک تھے مگر جب ووٹنگ ہوئی تو یہ صرف51 رہ گئے تھے یہ جادو تھا، یہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ یہ بل اپوزیشن کی مرضی سے منظور کیا گیا ہے اور اس بات کا ان کو پتہ تھا۔

سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان دیوار چین سے بھی بڑی دیوار ہے کیونکہ آصف زرداری کہتے ہیں کہ وہ ن لیگ کا ساتھ کیوں دیں گے انہوں نے تو ان کو 12 سال تک جیل میں رکھا اور بھٹو کو پھانسی چڑھوایا تھا۔ تب یہ قہقہے لگاتے تھے۔ زرداری نے کہا کہ میں کیوں ن لیگ کو سارے راستے صاف کر کے دوں۔

انہوں نے بتایا کہ سابق صدر نے واضح کہا ہے کہ میں نے عدم اعتماد نہیں لانا اور عدم اعتماد تو پھر لائیں گے اگر ان کے درمیان کبھی اعتماد ہو گا۔ آصف زرداری کے پی میں مولانا سے اتحاد کرنے کی منصوبہ بندی کیے بیٹھے ہیں جبکہ وہ بلوچستان میں بھی جوڑتوڑ کرنا چاہتے ہیں۔