پیپلز پارٹی کے اعتراضات،ریٹرننگ افسر نےعمران خان کےکاغذات نامزدگی روک دیے

7imrankhan%20hagazaatrukhgay.jpg

پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کے بعدریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی روک دیئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246اور237 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

تاہم دونوں حلقوں میں عمران خان کےکاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی درخواستیں موصول ہونے کے بعد ریٹرننگ افسر نے کاغذات روک دیئے اور تحریک انصاف کوآج شام 4 بجےتک جواب جمع کروانے کا نوٹس جاری کردیا۔

عمران خان پرلگائے گئے اعتراضات میں الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ سے متعلق فیصلے اور توشہ خانہ سے متعلق معاملات کا حوالہ دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ ریٹرننگ افسران عجیب و غریب قسم کے اعتراضات عائد کرکے عمران خان کے کاغذات نامزدگی روک رہے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے246 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے عمران خان کی جانب سے جمع کروائے گئے کاغذات نامذدگی پر پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبولنے اعتراض جمع کروایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھےجس پر پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے اعتراضات جمع کروائے تھے۔

نبیل گبول کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامے اورعمران خان نے جعلی ایف ون فارم جمع کروائے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کےخلاف فارن فنڈنگ کےکیس میں الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلے میں پی ٹی آئی کے 13 خفیہ اکاؤنٹس اور امریکی کاروباری شخصیات سے رقوم حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
نبیل گبول نے موقف اپنایا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامے جمع کروائے لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔
 
hello

Chief Minister (5k+ posts)
نبیل گبول ویسے ای مرد سردار بنتا ہے لیکن ہیجروں میں جا کر اب ہیجروں جیسی حرکتیں کر رہا ہے اوئے مرد کا بچہ بن اس مقابلہ کر اس طرح چھپ نہ
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
7imrankhan%20hagazaatrukhgay.jpg

پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کے بعدریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی روک دیئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246اور237 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

تاہم دونوں حلقوں میں عمران خان کےکاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی درخواستیں موصول ہونے کے بعد ریٹرننگ افسر نے کاغذات روک دیئے اور تحریک انصاف کوآج شام 4 بجےتک جواب جمع کروانے کا نوٹس جاری کردیا۔

عمران خان پرلگائے گئے اعتراضات میں الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ سے متعلق فیصلے اور توشہ خانہ سے متعلق معاملات کا حوالہ دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ ریٹرننگ افسران عجیب و غریب قسم کے اعتراضات عائد کرکے عمران خان کے کاغذات نامزدگی روک رہے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے246 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے عمران خان کی جانب سے جمع کروائے گئے کاغذات نامذدگی پر پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبولنے اعتراض جمع کروایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھےجس پر پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے اعتراضات جمع کروائے تھے۔

نبیل گبول کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامے اورعمران خان نے جعلی ایف ون فارم جمع کروائے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کےخلاف فارن فنڈنگ کےکیس میں الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلے میں پی ٹی آئی کے 13 خفیہ اکاؤنٹس اور امریکی کاروباری شخصیات سے رقوم حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
نبیل گبول نے موقف اپنایا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامے جمع کروائے لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔
ہاں تو کیا شریف اور زرداری کتے خاندان کیخلاف کرپشن کیسز نہیں؟ ان کے کیسے کاغذات نامزدگی ہر بار منظور ہو جاتے ہیں؟