پی آئی اے عملے کی فرض شناسی و دیانت داری،مسافر کو لاکھوں روپے لوٹا دیے

8.jpg

پاکستان ایئر لائنز کے عملے نے دیانت داری اور فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے ایک مسافر کو کھوئے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے امریکی ڈالرز لوٹادیئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے عملے نے ایک مسافر کو 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالرز واپس کردیئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے369 میں اسلام آباد سے کراچی جانے والے مسافر جلد بازی میں غیر ملکی کرنسی، قیمتی سامان سے بھرا بیگ ایئرپورٹ پر بھول گیا، بیگ میں دیگر سامان کے ساتھ مسافر کا پاسپورٹ بھی موجود تھا، ایئرپورٹ سے جانے کے بعد بیگ کے گم ہونے کا علم ہونے پر مسافر نے فوری طور پر ایئر پورٹ حکام سے رابطہ کیا۔

پی آئی اے عملے نے مسافر کی جانب سے اطلاع ملتے ہی ایئرپورٹ پر تلاش شروع کردی اور بیگ ڈھونڈ کر مسافر کو واپس لوٹا دیا، مسافر نے بیگ میں اپنا سامنا اور 9ہزار سے زائد امریکی ڈالر کرنسی اور دیگر اہم سامان پوری حالت میں واپس ملنے پر ایئرپورٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

متاثرہ مسافر کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ حکام نے بہترین سروس دی، سامان واپس ڈھونڈ کر واپس لوٹانے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ایمانداری و دیانت کی اعلی مثال قائم کرنے پر سی ای او پی آئی اے ایئرچیف مارشل ارشد ملک نےایئرپورٹ عملے کو شاباش دی۔
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
ہاہاہا عملے کی ضرور کوئی مجبوری ہوگی جو پندرہ لاکھ لوٹا دئیے
اب اس میں کیا ?
 
Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
ہاہاہا عملے کی ضرور کوئی مجبوری ہوگی جو پندرہ لاکھ لوٹا دئیے
اب اس میں کیا ?
بوہت افسوس ہوا آپ کے کمینٹ پے . کسی کی ایمانداری پی شک نہ کریں.
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
بوہت افسوس ہوا آپ کے کمینٹ پے . کسی کی ایمانداری پی شک نہ کریں.
نہیں رقم لوٹانے والے کی ایمانداری پر مجھے شک نہیں ..بڑی اچھی بات ہے لیکن پی ای اے کے اکثر
لوڈر بے ایمان چور ہیں جو لوگوں کے سامان میں سے چیزیں چوری کر لیتے ہیں...میرے سامان سے
دو بار پرفیوم اور گھڑیاں نکال لی گیں ...تو کیا اب میں انکی ایمانداری کے ترانے گاؤں؟
 
Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
نہیں رقم لوٹانے والے کی ایمانداری پر مجھے شک نہیں ..بڑی اچھی بات ہے لیکن پی ای اے کے اکثر
لوڈر بے ایمان چور ہیں جو لوگوں کے سامان میں سے چیزیں چوری کر لیتے ہیں...میرے سامان سے
دو بار پرفیوم اور گھڑیاں نکال لی گیں ...تو کیا اب میں انکی ایمانداری کے ترانے گاؤں؟
آپ اپنے سامان کو تالا لگا کر رکھا کریں اور ہو سکے تو ببل رپ کروائیں اپنے بیگز کو ہمیشہ
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
آپ اپنے سامان کو تالا لگا کر رکھا کریں اور ہو سکے تو ببل رپ کروائیں اپنے بیگز کو ہمیشہ
All suitcases were locked up and they were top of the line too.
 
Last edited:

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
All suitcases were locked up and they were on top of the line too.
الله خیر کرے . کوشش کرو الیکٹرانک کا سامان ہاتھ میں رکھو. مرے ساتھ ایسا کبھی ہوا نہی. الله بچا کے رکھے یہ بھہی ہو سکتا ہے ٹرانزٹ میں بیگ کھول کر چیزیں نکالی گیئ ہو
 
cestmoi ✅️

Chief Minister (5k+ posts)
نہیں رقم لوٹانے والے کی ایمانداری پر مجھے شک نہیں ..بڑی اچھی بات ہے لیکن پی ای اے کے اکثر
لوڈر بے ایمان چور ہیں جو لوگوں کے سامان میں سے چیزیں چوری کر لیتے ہیں...میرے سامان سے
دو بار پرفیوم اور گھڑیاں نکال لی گیں ...تو کیا اب میں انکی ایمانداری کے ترانے گاؤں؟

Is that ur real pic in ur DP?
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
الله خیر کرے . کوشش کرو الیکٹرانک کا سامان ہاتھ میں رکھو. مرے ساتھ ایسا کبھی ہوا نہی. الله بچا کے رکھے یہ بھہی ہو سکتا ہے ٹرانزٹ میں بیگ کھول کر چیزیں نکالی گیئ ہو
I was told there was a gang at Karachi Airport in Luggage Deptt in those days stealing the stuff.