پی آئی اے کا ایف بی آر کے ساتھ تنازع،ماہانہ لاکھوں ڈالرز کا نقصان

13piafbrtanza.jpg

قومی ایئر لائنز(پی آئی اے ) کو وفاقی بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے ساتھ تنازعے کے نتیجے میں ماہانہ اربوں ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔

اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق دونوں قومی اداروں کے درمیان ڈیوٹی کے معاملے پر تنازع شدت اختیار کرگیا ہے جس بھاری کا خمیازہ پی آئی اے کو اٹھاناپڑرہا ہے، معاملہ ہے پی آئی اے کے لیز پر حاصل کیے گئے چار طیاروں پر 41 کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس کا جو پی آئی اے ادا کرنے سے قاصر ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے بذریعہ ٹینڈر 4 طیارے ایئر بس 320 لیز پر حاصل کیے ، پہلا طیارہ 29 اپریل کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ گیا جس کے بعد ایف بی آر نے ان طیاروں پر ٹیکس عائد کردیا،ایئر لائنزاس ٹیکس کو ادا نہ کرسکی جس کے بعد ایف بی آر نے ان طیاروں کو استعمال کرنے اور پرواز کی اجازت نہیں دی۔

پی آئی اے کو ایک طیارے کی لیز کی مد میں ماہانہ 5 لاکھ ڈالرز ادا کرنے پڑتے ہیں ، طیارے کے استعمال نہ ہونے کے باوجود یہ رقم ایئر لائنز کو ادا کرنی پڑرہی ہے اور 41 کروڑ کا سیلزٹیکس یک مشت ادا کرنا بھی پی آئی اے کیلئے ممکن نہیں ہے،لہذا ایئر لائنزکو ماہانہ لاکھوں ڈالر ز کے نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور معاملہ تاحال درمیان میں ہی لٹکا ہوا ہے۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
پی آئی اے نے نقصان عوام ہی سے پورا کرنا ہے