پی آئی اے کی پروازیں بحال کرنے سے یورپی یونین کا پھر انکار؟

PIA-uk-safty-nt.jpg


یورپی یونین نے ایک بار پھر ہری جھنڈی دکھادی،پی آئی اے کی پروزیں بحال نہ کیں

پائلٹ کے جعلی لائسنس کا معاملہ پاکستان کے گلے پڑ گیا،یورپی یونین نے ایک بار پھر پاکستان کو ہری جھنڈی دکھادی،یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں بحال کرنے سے پھر انکار کردیا، ایجنسی نے کہا کہ پاکستان سول ایوی ایشن اعتماد بحال کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ایجنسی نے واضح طور پر کہہ دیا کہ پاکستانی سول ایوی ایشن حکام رجسٹریشن اور اوور سائٹ معاملات پر اعتماد بحال کرنے میں تاحال ناکام ہے،ایسا نے اعتماد بحال کرنے تک پاکستان کے آن سائٹ دورے سے بھی انکار کردیا،ذرائع کے مطابق ایسا کا کہنا ہے کہ اوور سائٹ اور رجسٹریشن سے متعلق اقدامات کرنے تک پروازیں بحال نہیں کر سکتے،پاکستان سی اے اے کے ابتدائی اقدامات تک پی آئی اے کی یورپ پروازوں کی بحالی ناممکن ہے۔

جعلی لائسنس والے پائلٹس کے معاملے پر یورپی ایوی ایشن ایجنسی نے پی آئی اے پر جولائی 2020 سے پابندی عائد کر رکھی ہے،یورپی ممالک اور برطانیہ میں پابندی سے اب تک پی آئی اے کو 150 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے،پی آئی اے کی یورپ میں پروازیں بحال کرنے سے قبل ایسا نے پاکستان سی اے اے اور پی آئی اے کا آن سائٹ آڈٹ کرے گا۔

سی اے اے حکام نے پی آئی اے کے یورپ آپریشن کی بحالی کے لیے پہلے مارچ 2021، پھر نومبر 2021، پھر مارچ 2022 اور اب نئی تاریخ مارچ 2023 دی،یورپی سیفٹی ایجنسی نے کہا کہ پاکستان سول ایوی ایشن اعتماد بحال کرنے میں ناکام ہے اور فی الحال ایاسا کا آڈٹ کے لیے پاکستان آنے کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
PIA has lost it’s landing slots at London Heathrow Airport so it won’t be able fly to London.PIA,Steel Mills and other national enterprises were destroyed by Nawaz and Zaradari.