پی آئی اے کے طیاروں میں آئی پیڈز کے نام پر اربوں روپے کا غبن؟ افسر گرفتار

pia.jpg


پی آئی اے کے طیاروں میں آئی پیڈز کے نام پر 3ارب کا غبن،افسر گرفتار

قومی ایئرلائنز کے طیاروں میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر افسر نے فراڈ کردیا، تین ارب روپے کی کرپشن کے انکشاف پر ایف آئی اے نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے افسر کو پکڑا لیا، غبن کا معاملہ سامنے آیا تو ایف آئی اے بھی متحرک ہوئی، افسر کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی۔

کارپوریٹ کرائم سرکل نے پی آئی اے کے منیجر ایجنسی افیئرز ہارون رشید کو گرفتار کیا،ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے غیر قانونی طور پر جہازوں میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر سرکاری خزانے کو تین ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔

ایف آئی اے فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کرلیا تھا،حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے،دوسری جانب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اپنے بھیجےگئے کیسز پر ایف آئی اےکی کارروائیوں پراظہار اطمینان کیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی راناتنویرحسین کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہواتھا، جس میں ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی طرف سے تین سالوں میں بھیجےگئےکیسز پر 800 مقدمات درج کرکے 1200افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ گزشتہ تین سالوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فراڈ سے رقم لینے والے سرکاری ملازمین سے 11کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کیےگئے،جس پر ڈی جی ایف آئی اے کی بریفنگ پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
پتا نہیں کونسے بے بے والے پیڈ انسٹال کروا رہا تھا یہ بھڑوا؟؟
پاکستانی ائرلائین کے بڑے افسران حرامخوران سارا دن بڑی ائرلائینز میں دی گئی لگژری سہولیات اس نیت سے دیکھتے رہتے ہیں کہ کہاں سے کوی آئیڈیا ملے اور یہ حرامی پی آی اے بے چاری پہلے سے مری ائرلائین کی کھال اتار کے حرام کے مال میں اضافہ کرسکیں
میں تو کہتا ہوں کرپشن پر پھانسی دئیے بغیر اس سے نجات نہیں ملنے والی بڑے شریف لوگ بھی بیوی بچوں کے مطالبات اور کولیگز کی عیاشیاں دیکھ کر حرام کھانے لگ جاتے ہیں جب مرکزی بندہ لٹکا دیا جاے گا تو سب بندے کے پتر بن جائیں گے اس کے بیوی بچے تو بالکل سیدھے ہوجائیں گے جنکے لئے وہ رشوت لے رہا تھا