پی ایس ایل،لاہور قلندر کے فین امریکی قونصل جنرل کی دلچسپ سیلیبریشن کے چرچے

15.jpg

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کا جادو اس وقت پورے پاکستان سمیت پوری دنیا کے سر پر چڑھ چکا ہے، اس کا ثبوت شائقین کی بڑھتی ہوئی تعداد سے لگایا جاسکتا ہے جس میں اب امریکی سفارتی عملہ بھی شامل ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران امریکہ کے لاہور میں قونصل جنرل نہ صرف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ دیکھنے پہنچے بلکہ انہوں نے اسلام آباد میں اپنے سفارتی عملے کو ایک بڑا چیلنج بھی کردیا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر میچ سے قبل امریکی قونصل جنرل لاہور کے آفیشل ہینڈل سے جاری پیغام میں ولیم میکینوئل کی لاہور قلندرز کی یونیفارم میں تصاویر شیئر کی گئیں اور کہا گیا کہ آج قلندرز کا یونائیٹڈ کے ساتھ میچ ہے جس میں قونصل جنرل لاہور کی ٹیم کی سپورٹ کریں گے۔

https://twitter.com/x/status/1494567359708909573
ٹویٹ میں اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپ کیلئے ایک چیلنج ہے ، کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی ٹیم لاہور قلندرز کی بہترین ٹیم کو شکست دے سکے گی؟

امریکی قونصل جنرل نے اسلام آباد میں اپنے سفارت خانے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے جب بھی باؤنڈری لگائی جائے گی وہ اسٹیڈیم میں پش اپس کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے میچ کے دوران کی ان کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ولیم میکنوئل فخر زمان کی جانب سے ایک زوردار چھکے پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ خوشی مناتے اور پش اپس لگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1495063902589456385
واضح رہے کہ اس میچ میں لاہور قلندر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی ہے۔