پی ایس ایل سیون کے آفیشل ترانے میں مریم نواز کی جھلک کہاں ہے؟

1pslsongmaryam.jpg

پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کا انعقاد دو روز بعد ہونے جا رہا ہے، اس سلسلے میں پی سی بی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ 7 (پی ایس ایل) ترانے کو گزشتہ روز جاری کیا گیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اس میں مریم نوازبھی ہیں۔

دراصل اس آفیشل ترانے کی ویڈیو کے ایک سین میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا نام ایک ترقیاتی کام کی تختی پر لکھا ہوا ہے جو ممکنہ طور پر غیر دانستہ طور پر ویڈیو میں شامل ہو گیا ہے۔ ویڈیو کے 35 ویں سیکنڈ میں گلی کوچوں میں کرکٹ کے متوالے بچوں کو بھاگتا دکھایا گیا ہے۔


اسی موقع پر ایک سیکنڈ کے اس سین میں دیوار پر ترقیاتی کام کے افتتاح کی تختی پر مریم نواز کا نام درج ہے۔ مریم نواز کے ساتھ لاہور کے علاقے مزنگ کے حلقے سے رکنِ پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے ماجد ظہور اور کلثوم نواز کا نام بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

4.jpg


یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 7 ویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ رواں سال پی ایس ایل کے آفیشل سانگ میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

اس ترانے کے میوزک پروڈیوسر عبداللہ صدیقی ہیں۔ آفیشل ترانہ جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا ہے اور صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جار ہے ہیں۔ اس وقت بھی ٹوئٹر پر عاطف اسلم، آگے دیکھ، اور اس موضوع پر مشتمل کئی ٹرینڈز چل رہے ہیں۔
 
Advertisement

eccentric

MPA (400+ posts)
سوال یہ بنتا ہے کہ ۔۔ اسکا نام کسی ترقیاتی پراجیکٹ کی تختی پر کس حیثیت میں آیا۔۔ کیا عہدہ تھا اسکے پاس ؟​
Garage rental service k charge th, saray patwari aisi hi thora na khush khush rhty hn. Garage main aala service di jaati ha, kya samjhy.
 

karachiwala

Chief Minister (5k+ posts)
سوال یہ بنتا ہے کہ ۔۔ اسکا نام کسی ترقیاتی پراجیکٹ کی تختی پر کس حیثیت میں آیا۔۔ کیا عہدہ تھا اسکے پاس ؟​
بیوٹی پالر کیلیئے ہو گا
 
Sponsored Link