پی ایس ایل کے میچ دیکھنے کیلئے بچے کا شکوہ،رمیز راجا کا پیار بھرا جواب

rameez-raja-tcb.jpg


پی ایس سیون میں بارہ سال سے کم عمر کے بچوں کو شرکت کی اجازت نہیں جس پر ننھے شائقین کرکٹ اداس ہیں,اسٹیڈیم کے باہر کھڑے گیارہ سالہ محمد حمزہ نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے شکوہ کر ڈالا۔

پی ایس ایل کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے گیارہ سالہ ننھے کرکٹ مداح محمد حمزہ فراز کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ رمیز راجہ سے شکوہ کرتے نظر آرہے ہیں۔


حمزہ فراز نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی پی ایس ایل کا کیا فائدہ جس میں بچوں کو میچز دیکھنے کی اجازت ہی نہ ہو,ہفتے میں کسی دن تو بچوں کو اسٹیڈیم آنے دیں۔

https://twitter.com/x/status/1488842196837044229
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بچے کو پیار سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ کے کرکٹ کے جذبے کو سراہتا ہوں، بدقسمتی سے کورونا کے باعث بچوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ یہ ایونٹ بچوں کی وجہ سے ہی سجتا ہے، لیگ کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہماری آنے والی نسل کو کرکٹ کا شوق ہو اور وہ میدانوں میں آکر اپنے ملک کے نامور کھلاڑیوں کو دیکھیں۔

انہوں نے حمزہ کی دل جوئی کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی مجبوری کو سمجھتا ہوں اور افسردہ ہوں کہ کورونا کی وجہ سے بچے پی ایس ایل کے میچز دیکھنے سے محروم ہیں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ متعلقہ اداروں سے بات کی ہے کہ کسی بھی طرح اگر گنجائش نکلتی ہے تو وہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو میدان میں میچز دیکھنے کی اجازت دے دیں لیکن میں آپ کے جذبات کو سراہتا ہوں، امید کرتا ہوں کہ آپ ٹی وی پر میچز انجوائے کریں گے۔

پی ایس ایل 7 میں 25 فیصد کرکٹ شائقین کو میدان میں میچز دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ 12 سے کم عمر بچوں کا اسٹیڈیم میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے,آج کوئٹہ گلیڈیٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ ہوگا۔
 

Pakistanpk

Politcal Worker (100+ posts)
Power of Social media and Good response of PCB . Govt should not miss such bad aur good happenings on Social Media.........