پی ٹی آئی اور ن لیگ کی حکومت میں کس نے زیادہ قرضہ ادا کیا؟

loan-pakistan-ss.jpg


روزنامہ جنگ کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے اپنے دورمیں اوسطاً سالانہ 9.174ارب ڈالر سود اور قرضے کی مد میں ادا کیے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے 5سالہ دور اقتدار میں اوسطاً سالانہ 5.414ارب ڈالر سود اور قرضے کی مد میں ادا کئے۔

تحریک انصاف کی مرکزی حکومت نے اگست 2018 سے گزشتہ برس اکتوبر تک 38.8 ارب ڈالر غیر ملکی قرضہ لیا جبکہ اسی عرصہ کے دوران موجودہ حکومت نے 29.815ارب ڈالر غیر ملکی قرضے واپس بھی کیے۔

دستاویز کے مطابق اگست 2018سے اکتوبر2021تک 39مہینوں میں وفاقی حکومت نے 29.815ارب ڈالر اصل زر اور سود کی مد میں(اوسطاً9.174ارب ڈالر سالانہ) ادائیگیاں کیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ جولائی2013 سے جون 2018تک 5سال کے دوران مسلم لیگ (ن) نے 49.762ارب ڈالر غیر ملکی قرضے لئے جبکہ پانچ سالوں میں 27.071ارب ڈالر غیر ملکی قرضہ واپس کیا۔

جب کہ پانچ سالوں میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 22.691ارب ڈالر خالص قرضہ حاصل کیا۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
In short PTI has reduced the pace of taking loans while increased the pace of paying back.