پی ٹی آئی حکومت سے سستاآٹا فراہم کرنےکامشن،حکومت کاگندم درآمد کرنے کافیصلہ

18wheatimportcheema.jpg

20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت ایک ہزار تا 1050 روپے کے درمیان مقرر کئے جانے کا امکان ہے، قیمتوں کا اطلاق ہونے کی صورت میں حکومت فی تھیلا 600 روپے سے زائد کی سبسڈی برداشت کرے گی۔

فلور ملز کو سرکاری گندم کی فراہمی کا آغاز آئندہ ماہ کی بجائے چند روز میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کے ذخائر کو مستحکم کرنے کیلئے کم ازکم 20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے پر بھی ورکنگ شروع کردی ہے اس سلسلے میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سمری پیش کی جائے گی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گندم درآمد کرنے سے متعلق غور کر رہی ہے اور اس بارے میں چند روز میں فیصلہ ہو جائے گا۔

اس وقت حکومت 2200 روپے میں گندم خرید رہی ہے، سرکاری فارمولا کے تناسب سے بیس کلو آٹا تھیلا کی قیمت 1300 روپے کے لگ بھگ ہے لیکن وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے وزرا اور بیوروکریٹس کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ آٹا کی قیمت تحریک انصاف حکومت کی قیمت سے کم رکھی جائے گی جو کہ 1100 روپے تھی۔

اس لیے حکومت 1000 تا1050 روپے فی 20 کلو تھیلا کے درمیان قیمت مقرر کرنے کا سوچ رہی ہے حالانکہ چند روز قبل پنجاب کی بیوروکریسی نے تجویز دی تھی کہ سابق ریلیز سیزن کے تحت اس مرتبہ بھی فلورملز کو 1950 روپے فی من قیمت پر گندم دیکر بیس کلو آٹا تھیلا کی قیمت 1100 روپے پر برقرار رکھا جائے۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
!گندم قرضے کی مد خریدی جائے گی بھیک کی صورت میں وصول ہو گی
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Roz koi na koi nai chawal maarti hai yeh mix achar govt. Like a drowning man its just splashing wildly everywhere trying to keep it;s head above water.
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Noon leak will surely create economic problems in long term for Pakistan, and such acts also mean that they don't want to stay longer because it is not sustainable for more than a couple of months.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور