پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے شبر زیدی کو نااہل اور ‏بزدل آدمی قرار دیدی

shabar.jpg


تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی کو نااہل اور ‏بزدل آدمی قرار دیتےہوئے کہا کہ شبرزیدی ‏بڑی بڑی باتیں کر کے گمراہ کرنےوالےشخص ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام 'دی رپورٹرز' میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعوی کیا کہ شبرزیدی ‏صرف بڑی بڑی باتیں کر کے گمراہ کرنےوالےشخص ہیں،جب شبرزیدی کو چیئرمین کے عۃدے پر تعینات کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ایف بی آ ر کے حالات بہت بھیانک ہیں جبکہ ‏ایسا نہیں تھا۔

فیصل واوڈا نےسابق چیئرمیں کی تعیناتی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شبرزیدی کی تقرری پروزیراعظم عمران خان سے ‏کہا تھا یہ نااہل اور نکمے انسان ہیں، لیکن شبر زیدی نےوزیراعظم کےسامنےبہت بڑی بڑی باتیں کیں یہ وہ آدمی ہیں جو ہتھیلی پر سمندر دکھاتےہیں۔


پی ٹی آئی رہنما نےسابق چیئرمین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شبرزیدی جیسے لوگ ہوتےہیں جو خود کچھ کرتے ہیں نہ ہی کسی اور کو کرنے دیتے ‏ہیں یہ لوگ سب اچھا خود سمیٹتےہیں اوربرادوسروں کےکھاتےمیں ڈال دیتےہیں، موقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے موقع ‏پرموجود ہوتےہیں اور نقصان کے وقت غائب ہو جاتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے تحریک انصاف حکومت کی کارکردگی کے حوالےسے کہا کہ ہم نےجو کچھ کہا تھا وہ کر دکھایا، مہنگائی کنٹرول کرنا ایک ایسا مسئلہ ہےجس پرابھی کام جاری ہے عمران خان کو اللہ تعالی نے قوت و صلاحیت دی ہے،عمران خان ایسےشخص نہیں ‏جو ملک سے بھاگ جائیں گےہر چیلنج کا مقابلہ کرتےہیں کیونکہ وہ انتہائی دیانتدار انسان ہیں۔

واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نےاپنے بیان میں کہا کہ ملک بڑا اچھا چل رہا ہے، ہم نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے اور ہم تبدیلی لے آئے، یہ سب غلط ہے، میرے حساب سے ملک دیوالیہ ہوچکا ہے، اکاؤنٹنگ کی اصطلاح میں ملک دیوالیہ ہوچکا ہے۔