پی ٹی آئی پرپابندی،عمران خان کی نااہلی،شہباز حکومت کاسپریم کورٹ جانےکافیصلہ

8shehabkhannaahi.jpg

و فاقی حکومت نے الیکشن کمیشن سے فیصلہ آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف پر پابندی اور عمران خان کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدار ت اعلی سطحی اجلاس میں ہوا ، اجلاس میں قانونی ٹیم نے شرکاء کو فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے سے متعلق بریفنگ دی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت پارٹی پر پابندی اور عمران خان کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرے گی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے قانونی ٹیم کو فوری طور پر رٹ پٹیشن تیار کرنے کی ہدایات بھی دیدی ہیں، ایک سے دو روز میں یہ رٹ سپریم کورٹ میں دائر کردی جائے گی۔


اس حوالے سے اتحاد میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے سے قبل اتحادی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکمران اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی ایک کڑی ہے جس میں پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی و قانونی محاذوں پر سخت فیصلے کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
حد ہو گئی ڈھٹائی، اور بے شرمی کی ۔ ۔ ۔
یعنی اب ایسٹ انڈیا کمپنی کے چور، ڈکیت، اور نوسرباز،، امامِ کعبہ بن کر
دیانت داری کے سرٹیفیکیٹ جاری کریں گے ۔ ۔ ۔
?
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
ان بیچاروں کے پاس کرنے کو اور کچھ نہیں ۔۔ اور چوروں کو بھی معلوم ہے کہ اس کیس میں کچھ بھی نہیں ۔۔ الٹا ان چورورں اور الیکشن کمیشن نے پھنس جانا یے۔۔۔ لیکن چونکہ سپریم کورٹ کو دباؤ میں لانا ہے اور جب فیصلہ انکے حق میں نہیں آئیگا تو پھر کہینگے کہ لاڈلے کو بچا لیا گیا۔۔
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
israel needs to attack Iran and US wants to control China.
US will keep supporting corrupt govt and would not allow Imran to take power
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
پہلے اپنا حساب تو دے ایک منی لانڈرر کیسے عدالت جا سکتا ہے جبکہ جب ممنوعہ فنڈنگ پر نااہلی کا قانون ہی نہیں ناہلی تو اس منی لانڈرر اور اس کے بیٹے کی بنتی ہے
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Bhikaris are getting desperate.They made a lot of noise about tosha khana and Farah Gogi but found nothing.The prohibited funding is their last hope.They will be humiliated again.I hope SC courts orders ECP to looking to funding of other parties too.