پی ٹی آئی کارکنان کیلئے اچھی خبر،25 مئی کو ہونے والے سارے مقدمات خارج

5pti25mayimrankrakhanfirkhtam.jpg

رواں برس 25 مئی کو پنجاب بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں، کارکنان اور صحافی عمران ریاض خان نے خلاف درج ایف آئی آر ز کینسل ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) محمد ہاشم نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ25 مئی کو لاہور میں ہونے والی پی ٹی آی لیڈرز اور کارکنان کے خلاف تمام ایف آی آرز قانونی ققاضے پورے کرتے ہوے کینسل ہو گئی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1568570816828153857
انہوں نے اپنی دوسری ٹویٹ میں کہا کہ معروف صحافی عمران ریاض کے خلاف بھی پورے پنجاب میں دی گئی ایف آئ آرز قانونی تقاضے پورے کرتے ہوے سوائے ایک کے تما کینسل ہو گئی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1568571453091586049
انہوں نے مزید کہا کہ انشاللہ باقی رہ گئی ایک ایف آئی آر بھی جلد کینسل ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ 25 مئی کو پنجاب بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور سرگرم کارکنان کے خلاف درجنوں مقدمات درج کیے گئے تھے جس کے بعد ان مقدمات کے تحت گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔ صرف لاہور شہر میں پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنان کے خلاف 14 مقدمات درج کیے گئے تھے جنہں خارج کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب مشہور صحافی عمران ریاض خان کے خلاف بھی حمزہ شہباز شریف کی حکومت میں تقریبا ہر بڑے شہر میں 17 مقدمات درج کیے گئے اور انہیں اسلام آباد جاتےہوئے موٹروے سے گرفتار بھی کرلیا گیا۔

اٹک میں درج بغاوت کے مقدمے کے تحت عمران ریاض خان کو 5جولائی کو گرفتار کیا گیا 9 جولائی کو لاہور ہائی کورٹ نےعمران ریاض خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔