پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی پر شوہر کی فائرنگ،اقدام قتل کا مقدمہ درج کرا دیا

5javiriazafar.jpg

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رکن اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے سمندر پار پاکستانیز جویریہ ظفر پر شوہر کی جانب سے مبینہ قاتلانہ حملہ ، جویریہ ظفر نےشوہر کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی ایم این اے جویریہ ظفر نے شوہر حیدر علی بلوچ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ وویمن پولیس تھانہ اسلام آباد میں درج کروا دیا، جویریہ ظفر نے شوہر کیخلاف درج کرائے گئے مقدمے میں کہا ہے کہ ان کا چھ مہینے قبل حیدر علی بلوچ سے نکاح ہوا تھا۔ حیدر علی بلوچ بھی پی ٹی آئی کے رکن ہیں ۔ ان کے خاوند نے معمولی جھگڑے پر پستول تان لی تھی۔


رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے شوہر نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع پارلیمنٹ لاجز میں اُن پر اراداتاً فائرنگ کی ہے تاہم گولی انھیں لگنے کی بجائے دیوار سے جا لگی۔

FKlO-KVX0AU3by5


اپنی درخواست میں ایم این اے نے الزام عائد کیا کہ ان کے شوہر نے ان پر پستول تانتے ہوئے انھیں جان سے مارنے کی دھمکی دی، اس واقعے کے بعدانہوں نے عدالت جا کر خلع کی درخواست دائر کر دی تھی۔

FKkrj9zXMAElMZt


ایس ایچ او وویمن پولیس سٹیشن کے مطابق مقدمے کے اندراج کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کو ریمانڈ کے لیے متعلقہ عدالت پیش کیا گیا اور ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے یہ استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
اور سنا ہے جیل میں اس نے نشانہ بازی کی پریکٹس شروع کردی ہے کہ پہلے نشانہ چوک گیا تھا اب دوسری مرتبہ نشانہ صحیح ہدف پر لگے گا دیوار پر نہیں