پی ٹی آئی کے بغیر قومی حکومت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،سینئر تجزیہ کار

tajzia-imran-mm.jpg


عمران خان کی حکومت جائے گی یا اپنی مدت پوری کرے گی، اس حوالے سے تو قیاس آرائیاں جاری ہی ہیں ،لیکن کیا قومی حکومت کا وجود پی ٹی آئی کے بغیر ممکن ہے اس پر جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے سوال کیا کہ اگر مستقبل میں اپوزیشن حکومت بناتی ہے تو کیا مائنس عمران خان فارمولا چل سکتا ہے؟

علیہ فاروق شیخ کے سوال پر تجزیہ کاروں نے واضح کردیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بغیر قومی حکومت کا قیام ممکن نہیں ہو گا۔سینیئر تجزیہ کاروں شہزاد اقبال، حسن نثار، سہیل وڑائچ اور محمل سرفراز نے واضح الفاظ میں کہہ دیا کہ پی ٹی آئی کے بغیر قومی حکومت ممکن نہیں ہے۔

تمام تجزیہ کاروں ںے مزید کہا کہ ملک کو قومی اتفاق رائے سے ہی چلایا جاسکتا ہے، عمران خان کے بعد کوئی حکومت پانچ سال بھی پورے نہیں کرے گی، شہباز شریف کی قومی حکومت کی سوچ کے پیچھے مسائل کے حل میں ناکامی کی ذمہ داری سے بچنا ہے۔


شہزاد اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ یا اس کے بغیر قومی حکومت ممکن نہیں ہے، بڑی جماعتوں کی سوچ میں اتنا فرق ہے کہ وہ مل کر حکومت نہیں کرسکتیں، 2008 میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ پر مشتمل مخلوط حکومت بنی تھی لیکن کچھ ہی عرصہ میں ن لیگ حکومت سے باہر آگئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو مائنس کر دیں اس کے بعد بھی پیپلز پارٹی اور ن لیگ زیادہ دیر ایک ساتھ نہیں رہ سکتیں، ن لیگ کے ایک سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو ہٹانے کے بعد دو مہینے بھی حکومت چلالی اور بجٹ پیش کردیا تو سمجھ لیں ہمارا کام خراب ہوگیا۔


سہیل وڑائچ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی حکومت ہمیشہ قومی بحرانوں میں قائم ہوتی ہے، قومی حکومت کا مقصد ہوتا ہے کہ تمام قوتیں مل کر ملک چلائیں، قومی حکومت میں عمران خا ن نہ ہوں لیکن پی ٹی آئی ہونی چاہیے، پی ٹی آئی میں قومی حکومت کے حامی لوگ اپوزیشن کے ساتھ جاسکتے ہیں، ملک کو قومی اتفاق رائے سے ہی چلایا جا سکتا ہے۔


دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ حکومت کے پندرہ سولہ ارکان قومی اسمبلی ٹوٹ گئے ہیں اور ان میں سے بیشتر اپوزیشن کے پاس ہیں،وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی کوشش کر لیں اور اپنے ناراض ارکان کی بات سنے اور انھیں منانے کی کوشش کریں،کسٹڈی 10،12 ارکان کی ہو گی، باقی تو سب باہر گھوم رہے ہیں۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
یہ ملک تباہ کس نے کیا ہے جو یہ چور مل کے ملک کو ٹھیک کر دینگے؟

پہلے یہ چور کے بچے اپنا لوٹا ہو پیسہ واپس لے آئیں، پاکستان خود بخود ٹھیک ہو جائے گا۔۔کسی قومی حکومت کی ضرورت نہیں ہی نہیں رہینگی۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

پاکستان کے ٢٢ کروڑ عوام میں جو جو قوتیں اور جو جو لوگ ان چوروں، ڈاکوؤں اور منی لانڈررز کو دوبارہ حکومت میں آنے میں مدد کریں گے وہ سب اس ملک کے غدار ہوں گے اور انہیں اس ملک میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے . قائد اعظم نے یہ ملک صرف اور صرف محب وطن، امن پسند اور قانون پر عمل کرنے والوں کے لیے بنایا تھا ان کتوں کے لیے نہیں
 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
Qoumi Hakoomat ka shosha kiun chora gaya simple.. k kal ko koi b new govt aaey ge, uss se halaat control nahi honay, mihngai b ho ge, qarzey b liay jaein gay, aam awaam ke tanqeed se apni govt ko bachaney k liay ye shosha chora gaya ta k sab agar govt mein shamil ho gay to tanqeed sab per ho ge, aur agar sab govt mein ho gay to opposition bohat kamzor ho ge uss ke awaaz b kam ho ge, itna halla gulla b nahi ho ga,, but ye bewaqoof Imran Khan ko jante he nahi k qo jab akela member assembly tha uss waqt b sab per bhaari tha.. jab tak awaam imran khan k saath hai koi b govt aa jaey uss ke zindagi barbaad aur ajeeran bana dey ga Imran Khan,,