پی ٹی آئی کا نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنےکا فیصلہ

11%D9%86%DB%81%DB%81%D8%B1%D8%B3%DA%BE%DB%81%D9%88%DA%86%D8%A7%D8%A6%DA%86%D8%B9%D9%86%DB%81%DB%81%D8%B1.jpg

اپنی حکومت پر تنقید کرنے پر پاکستان تحریک انصاف نے ایم این اے نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنا کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدرپرویز خٹک رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو شوکاز جاری کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اور قومی اسمبلی اجلاس میں سینیئر قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔انہوں نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی حکومتی پالیسیوں پر سخت تنقید کی تھی۔


اس حوالے سے نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پرویزخٹک مجھےکس حیثیت میں شوکاز جاری کریں گے، پرویز خٹک پارٹی کے چیئرمین نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پارٹی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہیں کی ،مجھے بتایا جائے میں نے کہاں پارٹی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔مہنگائی اور بیروزگاری پربات کرناخلاف ورزی ہےتو میں نےکی ہے اورکرتا رہوں گا، پھر مجھے ایک نہیں سو بار شوکاز جاری کیے جائیں، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں منتخب نمائندہ ہوں،عوام کے مسائل کو اجاگر کرنا میری ذمہ داری ہے، میں یہ ذمہ داری ادا کرتا رہوں گا۔
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
اس شودے کو واپس زرداری کی طرف اچھال دو
۔یہ سمجھا تھا مال بناونگا، کوئی وزارت شزارت ملے گی، یہاں تو چائے کے لیئے بھی ترس گیا۔۔
اسے کہتے ہیں ارب پتی بھوکے۔۔​