پی پی 167 سے نون لیگ کے تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

12lahorebilelectiopmlnutrad.jpg

پنجاب حکومت کے سابق فوکل پرسن اور پی پی 167 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ کے امیدوار اظہرمشوانی نے لکھا کہ پی پی 167 سے نون لیگ کے تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے

اظہر مشوانی کے مطابق نذیر چوہان کے صاحبزادے معاذ نذیر چوہان ، ن لیگ کے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں سلیم اور سابق ن لیگی ایم این اے نصیر بھٹہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نذیر چوہان کے کاغذات کو میں وقار طور ایڈوکیٹ ے ذریعے اب لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کروں گا انشأللہ ضمیر فروش لوٹےکو انجام تک پہنچاؤں گا۔

https://twitter.com/x/status/1535593539819737089
اظہر مشوانی کے مطابق ہمارے جمع کرائے گئے اعتراضات کی طرز پر تمام 20 حلقوں میں تحریک انصاف کے امیدواروں نے ضمیر فروش لوٹوں کے خلاف اعتراضات جمع کروائے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1535594802946916355
ان کا کہنا تھا کہ نیوٹرل الیکشن کمیشن سے تو امید کوئی نہیں تھی، یہ کیسز ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک لے کر جائیں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ہونیوالے منحرف ایم پی اے نذیر چوہان کو پی پی 167 سے ٹکٹ دیا تھا جبکہ ن لیگ کی طرف سے میاں سلیم اور نصیر بھٹہ بھی ٹکٹ کے امیدوار تھے۔


نذیرچوہان نے اسی حلقے سے اپنے بیٹے معاذنذیرچوہان کو بھی کورنگ امیدوار کے طور پر کھڑا کیا تھا جن کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوچکے ہیں۔
 

ts_rana

Minister (2k+ posts)
بجائے چیلنج کرنے کے الیکشن لڑو۔ کسی امید وار کو میدان میں ہرائیں ۔ لاہور کورٹ میں ویسے ہی پیسہ اور وقت ضائع کرنے سے بہتر ہے کہ الیکشن لڑو۔
 

Qudsi

Minister (2k+ posts)
yes very good comments from members, they should focus on elections nott courts