پی ڈی ایم کا حکومت مخالف نیا پلان،ن لیگ اور جے یو آئی میں اختلافات

4shbzol.jpg

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے نئے پلان پر اتحاد کی 2 بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور جمیعت علمائے اسلام ف میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان اختلافات پی ڈی ایم کے حکومت مخالف نئے پلان 'روڈ کاررواں' کے معاملے پر پیدا ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو حکومت مخالف ایک بار پھر متحرک کرنے کی کوشش کرتے ہوئے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ پی ڈی ایم حکومت مخالف روڈ کارواں شروع کرنے والی ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پلان کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی جانب سے مخالفت سامنے آئی ہے، ن لیگ کا مفاہمتی بیانیہ رکھنے والا گروہ روڈ کاررواں کے بجائے ملک گیر جلسوں کا حامی ہے۔


جے یو آئی ف اور ن لیگ میں روڈ کارواں کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا نہیں ہوسکا ہے جس کے بعد پی ڈی ایم کے اجلاس کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے درمیان ایک ملاقات ہوئی جس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ملک گیر جلسوں کے فیصلے اور نیب آرڈیننس کو چیلنج کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کی خبروں پر تحفظات کاا ظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ الیکشن چوری کرنے والوں سے مذاکرات کیسے کیے جاسکتے ہیں۔