پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف 'مہنگائی مارچ' کرنے کا فیصلہ

6pdmmarc.jpg

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ہنگامی اجلاس میں ملک بھر میں مہنگائی کے حوالے سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کے فیصلے کے بعد پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

اجلاس میں مہنگائی کے لہر اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس میں شریک تمام سیاسی جماعتوں نے مہنگائی کے خلاف فوری طور پر سڑکوں پر نکلنے اور احتجاجی تحاریک شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔


شرکاء نے اس احتجاج کو مہنگائی مارچ کا نام دیااور فیصلہ کیا کہ صوبوں میں مہنگائی مارچ کا اختتام لانگ مارچ کی صورت میں کیا گیا، مہنگائی مارچ کراچی ، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں منعقد کیا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1457004425126588422
پی ڈی ایم کے اجلاس میں نیب کے ترمیمی آرڈیننس کو پارلیمنٹ میں چیلنج کرنے اور منظوری روکنے پر بھی اتفاق کیا گیا اور اس کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت و اتحادی جماعتوں سے رابطے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
PDM will be on the road against PTI regarding electricity price? Are they out of mind? It was Musharraf, PPP and PMLN signed expensive power projects with 16% guaranteed rate of returns on investment and is based on USD billing based on capacity.