پی ڈی ایم کی موجوہ حالت

jani1

Chief Minister (5k+ posts)

اس تصویر کو غور سے دیکھیں تو ایک تین پائی والا ملنگ قسم کا پلنگ نظر آئے گا۔۔اور سامنے دیوار پر ڈیزل سے ملتی جلتی کوئی تصویر جو اس بدحال پلنگ کو دیکھ کر محظوظ ہو رہا ہے۔۔ بلکہ شیطانی انداز میں مُسکُرا رہا ہے۔۔
اس پلنگ کے تین پیر اپنی جگہ پر قائم جبکہ ایک قائم علی شاہ بنا ہوا ہے ، بلکہ قائم علی شاہ کا لیڈر یا کی لیڈر بلاول بنا ہوا ہے۔۔
جو نہ تو پی ڈی ایم کے ساتھ ہے اور نہ ہی الگ۔۔

ڈیزل کی مُسکُراہٹ کی وجہ ۔؟۔
وہ کھیل کا بارہواں کھلاڑی ہے۔۔ جس طرح انگریزی میں کہتے ہیں ۔۔ ہی گاٹ نتگ ٹولوز۔۔
یعنی اس کے پاس کھونے کو کچھ بھی نہیں۔۔اگر پی ڈی ایم کامیاب ہوتی ہے تو ہو ، اگر نہیں تو اسکو کیا۔۔
مگر ان ساروں کو سڑکوں پر ذلیل کراکر اسکو یہ فائدہ ضرور ملا ہے کہ مفت میں ان کا لیڈر بنا ہوا ہے،۔۔ اگر اس کے اپنے پلے سوائے بلے والے کپتان کے چھتروں کے کچھ بھی نہیں۔۔
مفت میں خوش رنگ و بدرنگ قسم کی آنٹیوں کے بیچ رہتا ہے۔۔ مفت میں اس کے انٹرویو لیئے جاتے ہیں ۔۔اور پھر حلوے کی دیگیں الگ سے۔۔

اگر اس پلنگ کو پی ڈی ایم کی تحریک مان لی جائے تو ،اس پر مُسکُراتی مولانے کی تصویر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ مولانے نے اس کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔۔
اگرچہ وہ اس پر اکیلا ہی سویا ہوگا مگر پی ڈی ایم مولانے کا وزن نہ اٹھا سکی۔۔خاص طور پر بلو۔۔
اب اس پی ڈی ایم کی حالت یہ ہوگئی ہے کہ ۔۔یہ کسی کے کام کی نہیں رہی۔۔اس پلنگ کی طرح۔۔ اگر تو ناکارہ ٹانگ کو ہٹاتے ہیں تو پلنگ کھڑی نہیں رہ سکے گی۔۔ اور سیدھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ پھر سے لیٹ جاتی ہے۔۔کیونکہ اس میں دم ہی باقی نہیں رہا، مولانے و مریم کی بکواسیات کا بوجھ اٹھانے کا۔۔

نوٹ: دیوار پر لگی تصویر کو کلوز کرکے مت دیکھیے گا۔۔ بس وہ دور سے ہی ڈیزل دکھتا ہے۔۔



Er_qVNIXAAAJDU7
 
Last edited:

hello

Chief Minister (5k+ posts)
بدحواسیاں
ان کی ہوا نکل چکی ان کی گرد کب کی بیٹھ گئی جس طوفان کے یہ دعوی کرتے تھے وہ محض چائے کی پیالی کا طوفان ثابت ہوا آج کی ٹھنڈ سے زیادہ یہ ٹھنڈےثابت ہوئے کہتے ہیں جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں یہ تو جناب گرج بھی نہ سکے ان کی تحریک بغیر کسی حرکت کے ساکت ہوگئی متحرک ہونا ان کے نصیب میں اب کہاں یہ میاں عبرت کی تصویر بن کر رہ گئے ان کی بدحواسیوں کو سنجیدہ نہ لیا جائے اب یہ نوحے پرھیں گزرے حکمرانی کے دن یاد کریں تباہ حال اپنی حالت پر غور کریں اور حقیقت کو تسلیم کریں کہ ہواؤں کے رخ کے خلاف چلنا آسان نہیں ان کا دور لوٹ کھسوٹ کا وقت جا چکا ہر عروج کا زاوال ہوتا ہے اسی طرف ان کا سفر جاری ہے
 

sangeen

Minister (2k+ posts)
واہ جانی بھائی آپ نے تو ایک ہی فٹکے میں ڈیزل کا مٹکا توڑ دیا