چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کے گزشتہ 6 ماہ کے اخراجات کی تفصیلات منظرعام پر

chairmn1111.jpg


چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کے گزشتہ 6 ماہ کے اخراجات سامنے آگئے جس کے مطابق رمیز راجہ نے 6 ماہ میں 39 لاکھ 17 ہزار روپے کی رقم خرچ کی۔

پی سی بی کے جانب سسے چیئرمین رمیز راجہ کے 6 ماہ کے اخراجات کی تفصیل ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی،

تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے 6 ماہ میں 39 لاکھ 17 ہزار روپے کی رقم خرچ کی، رمیز راجہ نے وہیکل الاونس کی مد میں 5 لاکھ 77 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ کی، موبائل، سکیورٹی، میڈیکل کی مد میں 4 لاکھ 15 ہزار روپے لیے گئے۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے غیر ملکی دوروں پر 2 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد خرچ ہوئے جبکہ اندرون ملک سفر پر 26 لاکھ 78 ہزار 985 روپے کے اخراجات ہوئے۔
اس حوالے سے ادارے کا کہنا ہے اخراجات کی تفصیلات جاری کرنا یا نہ کرنا پی سی بی چیئرمین کا استحقاق ہے۔

واضح رہے کہ رمیز راجہ کے اخراجات اپ ڈیٹ نہ کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز میڈیا پر خبرچلی تھی۔ خبر چلنے کے 4 گھنٹے کے بعد ہی پی سی بی نے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں۔چیئرمین پی سی بی کے اخراجات ویب سائٹ پر جاری کرنے کا سلسلہ سابق چیئرمین احسان مانی نے شروع کیا تھا۔

 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
جاوید میاں داد بیچارہ اچھا صحتمند ہوتا تھا لیکن آج بہت کمزور اور بہت بوڑھا نظر آرہا ہے ؟
کیا بیمار تھا یا کسی کو رونا وغیرہ کی وجہ سے؟
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
جاوید میاں داد بیچارہ اچھا صحتمند ہوتا تھا لیکن آج بہت کمزور اور بہت بوڑھا نظر آرہا ہے ؟
کیا بیمار تھا یا کسی کو رونا وغیرہ کی وجہ سے؟
I'm in a state of shock to see our great legend in this condition. He's not that old!!
I suspect he may not be suffering from diabetes or God forbid any malignancy.

He will always be in my prayers. May Allah bestow him with good health and a long life. Ameen.