چارسال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا، نادیہ جمیل کا انکشاف

nadiai1i11121.jpg


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سب سے پہلے 4 برس کی عمر میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنا یاگیا۔

تفصیلات کے مطابق نادیہ جمیل نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ کر اسے شکست دینے والی نادیہ جمیل اپنی بچپن سے جوانی کی تصاویر شیئرکیں اور اپنی زندگی کے تلخ حقائق سے پردہ اٹھایا۔

نادیہ جمیل نے انکشاف کیا کہ جب مجھے سب سے پہلے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا تو میری عمر صرف 4 سال تھی، اس کے بعد 17 سال پھر 18 سال کی عمر میں مجھے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا ، مجھے گہرے ڈپریشن ، دکھ، اداسی ، شرمندگی اور خوف سے لڑتے ہوئے 2 برس لگے۔
https://twitter.com/x/status/1543584333394591751
انہوں نے مزید کہا کہ درد سے سکون تک کا یہ سفر میں نے 2سالوں میں طے کیا، آپ کبھی بھی تنہا نہیں ہوتے۔

واضح رہے کہ نادیہ جمیل نے طویل علاج کے بعد گزشتہ برس12جولائی کو سوشل میڈیا کے ذریعےاپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی کہ انہوں نے کینسر کو شکست دیدی ہے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Brave girl..but no need to tell these things in public.You can share with your surrounding love ones..
You fight with Cancer.. It's shows your braveness..
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
بیمار بندے کو ایسے غمزدہ گیت سنا کر یہ عورت کیا چاہ رہی ہے۔ اسے خوشی اور ہمت دینی چاہئے مگر نہیں ان کو تو اپنی آواز کا جادو جگانا ہے خواہ اگلا بندہ دوبارہ بیڈ پر آجاے
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
Brave girl..but no need to tell these things in public.You can share with your surrounding love ones..
You fight with Cancer.. It's shows your braveness..

یہ عورت اپنی آپ بیتی پہ کوئی فلم بنا کے کچھ پیسے بنائے تاکہ ساری دنیا کو پتا چلے ۔۔

یہ قصہ اس نے کوئی 18 مرتبہ پہلے بھی سنایا ہے ۔۔۔ معلوم نہیں کیا ذہنی بیماری ہے اسے۔۔