چار سال لوگ طعنے دیتے رہے بریف کیس اٹھا کر بھاگ جائے گا: زلفی بخاری

zulfi-bukhari-brf-cs.jpg


چار سال لوگ طعنے دیتے رہے، زلفی بخاری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے خود پر ہونے والے طنز پر لب کھول لئے، زلفی بخاری نے کہا کہ 4 سال لوگ طعنے دیتے رہے بریف کیس اٹھا کر بھاگ جائے گا،اب اپنی فیملی اور کاروبار پاکستان منتقل کروں گا،برطانیہ نے بہت عزت دی، نام شہرت پیسہ سب ملا، برطانیہ میں 40 لاکھ پاکستانیوں میں صرف مجھے بااثر پاکستانی ہونے کا خطاب ملا۔

زلفی بخاری نے کہا کہ اب سارا کاروبار اور پیسہ پاکستان منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان میں بہترین فرنچائز سسٹم شروع کروں گا،برطانوی شہریت چھوڑنے سے متعلق بتایا کہ شہریت چھوڑنے سے متعلق عمران خان کو اعتماد میں لیا، چند دن قبل برطانوی ہوم آفس نے خط بھیجا کہ آپ کا پاسپورٹ واپس لے لیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1566115184615227393
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو پیغام دیتا ہوں کہ اب اوورسیز پاکستانی نہ بنے رہیں، اب ہمت کریں اور پاکستان واپس آجائیں،زلفی بخاری نے دو روز قبل شہریت ترک کے بعد برطانوی ہوم آفس کی جانب سے ملنے والے تصدیقی دستاویزات میڈیا کو جاری کیے تھے، ان کا کہنا تھا کہ اب میں صرف پاکستانی شہری ہوں، میرے پاسپورٹ پر کوئی اور ویزا نہیں اب کہیں نہیں جاسکتا۔

 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Ye zulfi bhi mar khaya ga Pakistan mein reh kar.Log yahan apna sab kuch pack kar ke abroad shift honay ka soch rehay hain aur ye befqoof abroad chor kar Pakistan aa raha ha.