چاند کی روئیت کے حوالے سےعلامہ یاسین ظفر کی وائرل ویڈیو کی وضاحت آ گئی

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
جب بات کنفرم نہیں تھی اور نہ ہی آپ حلف دے کر کنفرم کرنا چاہتے ہیں تو عیدالفطر منانے پر اتنی طاقت کیوں لگارہے ہیں ؟ صرف حکومت کی حمایت کیلئے دین کو بھی مذاق بنانا بہت خطرناک ہوگا
چلیں مزید آسان کردیتا ہوں آپ صرف اس بات کا حلف دے دیں کہ جو شہادتیں موصول ہوئیں وہ حلفا دی گئی تھیں؟ اگر اتنا کردیں تو میں عید کا اعلان یہیں کردیتاہوں؟
کیا کوئی شہادت بغیر حلف کے بھی قابل قبول ہوتی ہے؟ اگر آپکو یہ نہیں معلوم، تو رہنے دیجیئے، فضول بحث ہے۔ ویسے بھی کل سے عید کی چھٹیاں بھی ختم
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
کیا کوئی شہادت بغیر حلف کے بھی قابل قبول ہوتی ہے؟ اگر آپکو یہ نہیں معلوم، تو رہنے دیجیئے، فضول بحث ہے۔ ویسے بھی کل سے عید کی چھٹیاں بھی ختم
حدیث لکھنے والوں کے بھی اخلاقی معیار دیکھے جاتے تھے اسی طرح پوپلزئی کی مہیاکردہ شہادتوں کا کوی معیار نہیں ہے
پوپلزئی پر میں نے کبھی غور نہیں کیا تھا مگر خدا کا کرنا کہ یہ جھوٹا انسان اسی طرح پکڑا جانا تھا۔ ہرسال یہ سعودیہ کے اعلان کے فوری بعد چاند کی رویت کا اعلان کردیتا تھا، سعودیز سائینس کی مدد سے کیلنڈر پر موجود تاریخ کے مطابق عید کرتے ہیں لہذا وہ اعلان بھی جلد کردیتے ہیں اسی طرح پوپلزئی بھی عموما رات آٹھ بجے اعلان کردیتا تھا اور اس کا دعوی تھا کہ وہ سعودیہ کے ساتھ عید نہیں کرتا بلکہ شہادتیں ملنے کے بعد اعلا ن کرتا ہے
دو سال پہلے پتا نہیں کیا وجہ بنی کہ سعودی گورنمنٹ نے اعلان نہیں کیا شائد پاکستانی گورنمنٹ نے درخواست کی تھی۔ دوسری طرف پوپلزئی کذاب مولوی بھی حیرت انگیز طور پر اعلان کرنے سے رکا رہا اور اس کی نام نہاد شہادتیں بھی اسدن نہ آئیں۔ سعودیہ نے گیارہ بجے عید کا اعلان کیا تو پوپلزئی کی شہادتیں آدھے گھنٹے میں موصول ہوگئیں اور اس کذاب مولوی نے بارہ بجے عید کا اعلان کردیا اس دوران پاکستان کی رویت ہلال کمیٹی اگلے دن روزے کا اعلان کرچکی تھی
جس کو اللہ تعالی جھوٹا کردے اسے آپ اور میں سچا ثابت کرنے نکلیں تو بہت مار پڑے گی
 
صاحب میں اسی لیئے شروع سے لکھ رہا ہوں کہ ’’دروغ بہ گردن مروی‘‘۔ پڑھ لیا کریں۔ میرے پاس انکو جھوٹا ثابت کرنے کا کوئی ثبوت نہیں۔ صرف شکوک و شبہات پر کسی کو جھوٹا قرار دے دینا درست نہیں۔ آپکے پاس کوئی ثبوت ہے تو بتائیں۔ نہیں تو جس نے گواہی دی ہے اسکا معاملہ اسکے اور اللہ کے درمیان چھوڑ دیں، کہ اس گناہ کی پرسش آپ سے نہیں، اس سے ہونی ہے۔