چند دن کمی کے بعد ڈالر ایک بار پھرمہنگا ہونے لگا،اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

dollar-psx-shehbaz-gt.jpg

چند دن کمی کےبعد ڈالر ایک بار پھرمہنگا ہونے لگا،اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

چند دن روپے کی قدر میں اضافےکے بعد آج ایک بار پھر ڈالر نے اونچی اڑان بھر لی ہے، اسٹاک مارکیٹ میں مندی چھائی رہی جبکہ صرافہ بازار میں سونے کےبھاؤ بھی گر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر کی قدرمیں 7پیسے اضافہ ہوا جس کےبعد ڈالر 214روپے95پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا اور 218 روپے میں ٹریڈ ہوا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا چوتھا روزاچھا نہیں رہا، ہنڈرڈ انڈیکس میں پورے دن کے دوران156پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، کاروبارکے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس43ہزار520 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

صرافہ مارکیٹ میں آج سونے کےبھاؤ میں شدید کمی دیکھی گئی، ایک تولہ سونا2 ہزار800 روپےسستا ہونے کے بعد1 لاکھ 42 ہزار600روپے کا ہوگیا ہے، 10گرام سونے کی قیمت میں2ہزار297 روپے کمی دیکھی گئی، 10 گرام سونا1 لاکھ22ہزار 256روپے میں ٹریڈ ہوا۔
 
Rio

Councller (250+ posts)
مفتاح بےغیرت نے پورا ملک بند کر کے رکھا ہوا ہے، امپورٹس پر مکمل بین لگایا ہوا ہے، اس وجہ سے ڈالر تھوڑا نیچے آیا ہے، جب آئی ایم ایف سے بھیک مل جائے گی تو بھی وقتی طور پر تھوڑا نیچے آ جائے گا لیکن اس نے ڈھائی سو سے نیچے نہیں رکنا.
 
chacha jani

Chief Minister (5k+ posts)
I TOLD you from day one, they will export the dollar out of the country that was the reason they temporarily down it. It will go back high again.
 
jigrot

Minister (2k+ posts)
مفتاح بےغیرت نے پورا ملک بند کر کے رکھا ہوا ہے، امپورٹس پر مکمل بین لگایا ہوا ہے، اس وجہ سے ڈالر تھوڑا نیچے آیا ہے، جب آئی ایم ایف سے بھیک مل جائے گی تو بھی وقتی طور پر تھوڑا نیچے آ جائے گا لیکن اس نے ڈھائی سو سے نیچے نہیں رکنا.
ڈالر نے ڈھائی سو کا مزا چکھ لیا ہے وہاں پر ہی جائے گا ہوسکتا ہے کچھ وقت گزر جائے مگر جب اگلی قسط آئے گی تو یہ تین سو پر جائے گا
 
Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
مفتاح بےغیرت نے پورا ملک بند کر کے رکھا ہوا ہے، امپورٹس پر مکمل بین لگایا ہوا ہے، اس وجہ سے ڈالر تھوڑا نیچے آیا ہے، جب آئی ایم ایف سے بھیک مل جائے گی تو بھی وقتی طور پر تھوڑا نیچے آ جائے گا لیکن اس نے ڈھائی سو سے نیچے نہیں رکنا.

تم یہی دعا مانگتے رھنا ۔