چنگان نے بھی گاڑیوں کی قیمت میں 14لاکھ تک کا اضافہ کر دیا

6changanmotors.jpg

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں سامنے آنے والی حالیہ بے قدری کے پیش نظر چانگان ماسٹر پاکستان نے بھی اپنین گاڑیوں کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا۔ کمپنی کی جانب سے فی یونٹ گاڑی کی قیمت میں 14 لاکھ روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

چانگان نے رواں سال جنوری میں بھی اپنی گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کیا تھا تاہم اب ہونے والے اضافے میں Oshan X7 FutureSense کی قیمت میں 13 لاکھ 99ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس سے اس کی قیمت 63لاکھ 50 ہزار سے بڑھ کر 77 لاکھ 49 ہزار ہو گئی ہے۔

اسی Oshan X7 Comfort کی قیمت میں بھی 14 لاکھ اضافہ ہوا ہے اور اس کی قیمت 60 لاکھ50 ہزار سے بڑھ کر 74لاکھ 49 ہزار پر پہنچ گئی ہے۔ آلسوین کے تینوں ویرینٹس کی قیمت میں 5 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے Alsvin 1.37 Comfort Manual کی قیمت اب 33 لاکھ 94 ہزار ہو گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1553351242604322816
جب کہ Alsvin 1.5 Comfort DCT کی قیمت 36 لاکھ 59 ہزار اور Alsvin 1.5 Lumiere DCT کی قیمت 38 لاکھ 44 ہزار ہو گئی ہے۔

چانگان کی لوڈر گاڑیوں کی قیمت میں بھی 4 لاکھ روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد Karvaan MPV کی قیمت 24لاکھ 69 ہزار، Karvaan Plus MPV کی قیمت 26 لاکھ 19 ہزار اور M9 MPV کی قیمت 21 لاکھ 84 ہزار پر پہنچ گئی ہے۔